تازہ تر ین

اپوزیشن پروڈکشن آرڈر زکے لیے حکومت کو بلیک میل کر رہی ہے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چینل فائیو کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ”کالم نگار“میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار میاں سیف الرحمان نے کہا ہے کہ دنیا میں کامیاب معیثت کے ماڈلز ممالک نے زراعت اور پھر صنعت کو فروغ دیا۔ پاکستان میں حکمران جماعتوں نے سمت کا تعین ہی نہیں کیا۔ نیب احتساب کے نام تاثر ٹھ رہا ہے کہ چند افراد کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ عمران خان کے دور میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی ایسی نہیں ہونی چاہیئے تھی۔عمران خان نے ڈیپارٹمینٹل کرکٹ بند کر دی ہے ۔میزبان تجزیہ کار آغا باقر نے کہا ہے کہ تمام تر ہنگاموں کے باوجود بجٹ اسمبلی سے ضرور منظور ہونا چاہیے۔خواجہ برادران نے قیصر امین بٹ کو اپنا فرنٹ مین بنایا مگر اپنے اثاثوں کو کلیئر نہیں کر سکے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم انڈیا سے میچ جیت جاتی تو ورلڈ کپ ہارنے کا عوام کو کوئی دکھ نہ ہوتا۔ کہا جاتا تھا سرفراز کبھی دھوکہ نہیں دے گا مگر سرفراز کی جمائی نے پاکستان کا نام بدنام کردیا۔تجزیہ کارناصر اقبال نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا ایشو بجٹ نہیں انکے گرفتار لوگ ہیں۔ اپوزیشن پروڈکشن آرڈرز کے لیے حکومت کے بلیک میل کر تے ہوئے ریاست کو ناکام کرنا چاہ رہی ہے تاکہ انکا احتساب نہ ہو۔ حکومتی بجٹ غریب کے خلاف ہے ،چوروں کے احتساب سے ہی غریب عوام کو ریلیف ملے گا۔اپوزیشن کیساتھ حکومت بھی ایشوز کی سیاست نہیں کر رہی جسکا خمیازہ ریاست بھگت رہی ہے۔ عوام ماچس کی ڈبی پر بھی ٹیکس دیتی ہے ، حکومت خود نہیں جانتی کہ مہنگائی کیسے کم کرنی ہے۔ حکومت کی سمت درست ہونی چاہیئے تاکہ وسائل پیدا کر کے عوام کے لیے آسانیاں پیدا کی جائیں۔ سیاست نے کرکٹ کو کوڑا کرکٹ بنا دیا ہے۔ عمران خان نفسیات کو سمجھتے ہوئے بھی کرکٹ میں سیاست پر قابو نہیں پا سکے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کو سزا ملنی چاہیئے ، سب کو گھر بھیج دینا چاہیے۔ سرفراز احمدکی باڈی لینگوئج کپتان بننے کے قابل نہیں۔کالم نگار اشرف عاصمی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن چاہتی ہے کہ عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک دی جائے اور انکی کھربوں کی کرپشن دھل جائے۔پیپلز پارٹی عوام کو ایڈز دینے کا کاروبار کر رہی ہے۔تھر کی مائیں بچوں کے مستقبل کے لیے دعا نہیں کرتیں کیونکہ وہ جانتی ہیں کہ انکے بچوں نے بڑے ہونا ہی نہیں ، مر جانا ہے۔ حکومت کا ویژن جذباتی ہے جو تبدیل ہوتا رہتا ہے۔نیب کے معاملے کو اپنا کریڈٹ بنا کر عمران خان غلطی نہ کریں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain