تازہ تر ین

” ونی “ نے پنجاب کا رخ کر لیا ، بھائی کے جرم کی سزا بہن کو ، زبردستی نکاح ، متاثرہ ”خبریں “ آفس انصاف کی بھیک مانگنے آ گئی

فاروق آباد(نمائندہ خبریں)سندھ اور بلوچستان کے بعد ©”ونی” نے پنجاب کا رخ بھی کرلیاحوا کی بیٹیاں” ونی” جیسے ظالمانہ نظام کی چکی میں پسنے لگی اسی طرح کا واقعہ ایک ماہ قبل فارو ق آباد کے نواحی گا?ں ڈھینگر باٹھ میں پیش آیا کہ ایک نوجوان منصب کھوکھر جو کہ دو بچوں کا باپ ہے نے اپنے سالے کی رشتہ دار آنسہ بتول سے مراسم قائم کر کے بعد ازاں اس سے شادی رچا لی۔جب آنسہ بتول کے گھر والوں کو پتہ چلا تو وہ 25روز قبل منصب کھوکھر کے گھر پر 10مسلح افراد کے ہمراہ اسلحہ سے لیس ہو کر آگئے اور ایک پنچایت اکٹھی کر کے تمام گھر والوں کو ہراساں کر کے یرغمال بنا لیا اور منصب کی بہن گل زریں حاتم کا نکاح آنسہ بتول کے بھائی تصور حسین سے کرنے کےلئے خالی نکاح نامے پر گل زریں حاتم اسکے باپ حاتم کھو کھر اور اسکے بھائی ناصر کے انگوٹھے زبردستی لگوالیے اور دھمکی دی کہ ہماری بہن آنسہ بتول کو 20روز کے اندر اندر واپس نہ کیا تو ہم گل زریں حاتم کو زبردستی ” ونی”کی شکل میں اٹھا کر لیں جائیں گے مظلومیت اور درندگی کا شکار ہونے والی حوا کی بیٹی گل زریں جان بچانے کےلئے بھاگ کر اپنے ننیال پہنچ گئی چنانچہ تین روز قبل ملزمان تصور حسین وغیرہ دس کس مسلح افراد نے دھاوا بول کر حاتم کھوکھر کی چار راس قیمتی بھینسیں اور گھر کا سارا سامان دو ٹریکٹر ٹرالیوں پر لوڈ کر کے زبردستی لے گئے۔ گھر والوں نے وقوعہ کی بروقت اطلاع پولیس ہیلپ لائن 15پر کی۔مگر انچارج پولیس چوکی اجنیانوالہ عبدالخالق ورک بھاری رشوت کی رقم لے کر ملزمان سے ساز باز تھا جس نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کو گرفتار کر نے کی بجائے دونوں پارٹیوں کے افراد کو حوالات میں بند کر دیا حاتم کھوکھر وغیرہ پر صلح کا دبا? ڈالتا رہا اور بعد ازاں تین دن تک مدعی کے بیٹے اور اسکے عزیز کو حوالات میں بند رکھنے کے بعد دونوں پارٹیوں کی 7/51کر دی ظلم و بربریت کا شکا ر بننے والا خاندان اور عورتیں سب آفس خبریں فاروق آباد پہنچ گئے۔اور اپنے اوپر ہونے والی زیادتی اور بیٹی گل زریں کو ” ونی”کرنے کی جب معززین کی موجودگی میں داستان سنائی تو ہر آنکھ اشک بار تھی۔ نہ زمین پھٹی نہ آسمان گرا۔ مردو خواتین نے ہاتھ جوڑ کر پاکستان کوریاست مدینہ بنانے کے دعویدار حکمرانوں آئی جی پولیس پنجاب ، ڈی آئی جی شیخوپورہ رینج اور ڈی پی او شیخوپورہ سے خدا کے نام پر اپیل کی ہے کہ و ہ متاثرہ خاندان کو با اثر وڈیروںکے ظلم و ستم سے نجات دلا کر اسکا لوٹا ہوا قیمتی سامان اور چار راس بھینسیں واپس کروائیں اور انہیں تحفظ جان و مال فراہم کیا جائے۔ ادھر ” ونی”ہونے والی گل زریں حاتم نے دھمکی دی ہے کہ اگر اس کو ان ظالموں کے ظلم و ستم سے نجات نہ دلائی گئی تو وہ خود کشی کر لے گی۔خواتین کے حقوق کی دعوےدار تنظیمیں اور ادارے کہاں ہیں ؟کیا وہ ان ظالموں کے سامنے بے بس ہیں ؟مجھے ” ونی”ہونے سے آزاد کروایا جائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain