تازہ تر ین

انسان دوست ، حوصلہ دینے والے بے مثال صحافی رحمت رازی ، امتنان شاہد کا سی پی این ای کے ہمراہ تعزیتی ریفرنس

اسلام آباد(پ ر) ممتاز صحافی ، نامور کالم نگار، تحقیقاتی صحافت کے علمبردار ، کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے نائب صدر ، چیئرمین عزم میڈیا گروپ اورروزنامہ طاقت کے چیف ایڈیٹر رحمت علی رازی مرحوم کی یاد میں سی پی این ای کے زیر اہتمام نجی ہوٹل میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا، تعزیتی ریفرنس کی صدارت سی پی این ای کے صدر عارف نظامی نے کی جس میں ملک بھر سے ایڈیٹروں او رصحافیوں نے شرکت کی، اس موقع پر وفاقی سیکرٹری اطلاعات محترمہ زاہدہ پروین اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر طاہر خوشنود نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی، سی پی این ای کے صدر عارف نظامی نے رحمت علی رازی مرحوم کو سی پی این ای کی جانب سے انکی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ رحمت علی رازی کومرحومکہنا بڑا مشکل ہے لیکن یہ قدرت کا قانون اور زندگی کی حقیقت ہے جسے تسلیم کرنا پڑتا ہے، انہوں نے کہا کہ رحمت علی رازی نے ہمہ جہت زندگی گزاری اور تحقیقاتی صحافت میں اور کالم نویسی کے باعث ملکی اور عالمی صحافتی حلقوں میں منفرد مقام رکھتے تھے، انہوں نے ملک کے نامور اخبارات میں اہم عہدوں پر فرائض انجام دیئے اور صحافتی دنیا میں اپنا نام پیدا کیا اور آزادی صحافت اور آزادی اظہار کے فروغ کیلئے بے پایاں خدمات انجام دیں، وہ انتہائی خوش اخلاق، معاملہ فہم اور ملنسار شخصیت کے مالک تھے، رحمت علی رازی(مرحوم) کے بیٹے روزنامہ طاقت کے ایڈیٹر اویس رازی نے اشک بار آنکھوں سے اپنے والد کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وہ آزادی اظہار پر یقین رکھتے تھے، سینئر نائب صدر امتنان شاہد نے کہا کہ وہ محب وطن انسان اور حوصلہ افزائی کرنے والی شخصیات میںسے تھے، اللہ تعالیٰ انہیں جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے، سی پی این ای کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر جبار خٹک نے کہا کہ رحمت علی رازی (مرحوم) ایک سچے، دلیر اور انسان دوست شخص تھے، جنہوں نے سچ و حق کیلئے طاقتور کا کبھی ساتھ نہیں دیا ، ان کی وفات سے صحافتی شعبہ میں پیدا ہونے والا خلائ کبھی پرنہیں ہوسکتا۔ ڈپٹی سیکرٹری جنرل عامر محمود نے اظہار خیال اور رحمت علی رازی کو زبردست خراج دیتے ہوئے کہا کہ وہ سینئر دوست اور صحافتی شعبہ میں رہنما کی حیثیت رکھتے تھے، انکا ہر وقت مسکراتا چہرہ کبھی بھلایا نہیں جاسکتا، رحمت علی رازی ایک ایسا سچا اور کھرا انسان تھا جس نے ہمیشہ انتھک محنت سے ایک ایسا مقام بنایا جس کا ہر شخص معترف ہے، وہ اپنے آپ میں ایک مکمل جہاں تھا، انکی اچانک وفات سے ایک ایسا خلائ پیدا ہوا جسے برسوں تک پر نہیں کیا جاسکتا، اخبارات کے ساتھ حکومت کا سلوک، اشتہارات اور واجبات کی عدم ادائیگیوں سے وہ بھی ذہنی طور پر شدید پریشان تھے، رحمت علی رازی (مرحوم) کو تحقیقاتی صحافتی خدمات اور عوامی مسائل اجاگر کرنے کے اعتراف میں صدارتی تمغہ برائے ”حسن کارکردگی“ بھی دیا گیا، اس موقع پر اعجاز الحق، ارشاد احمد عارف، سردار خان نیاز اور کاظم خان سمیت دیگر نے بھی بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain