تازہ تر ین

سزا یافتہ شخص کے انٹرویو کی اجازت نہیں ہونی چاہیے : وزیراعظم

اسلام آباد (آئی این پی، مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نیا پاکستان ہاوسنگ اسکیم میں سمندر پار پاکستانیوں کی شرکت یقینی بنانے کے اقدامات کر رہے ہیں، حکومت کا نیا پاکستان ہاسنگ منصوبہ سب سے اہم پروگرام ہے، اس منصوبے سے گھروں کی کمی کو پورا کرنے میں مدد ملے ۔ پیر کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت نیا پاکستان ہاوسنگ پروگرام پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ہاوسنگ اسکیم پر عمل درآمد سے متعلق قانونی اور انتظامی معاملات کا جائزہ لیا گیا۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ منصوبے میں سمندر پار پاکستانیوں کی شرکت یقینی بنانے کے اقدامات کر رہے ہیں، اوورسیز پاکستانی بھی ملکی ترقی میں بھرپور طریقے سے حصہ لے سکیں گے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کا نیا پاکستان ہاسنگ منصوبہ سب سے اہم پروگرام ہے، اس منصوبے سے گھروں کی کمی کو پورا کرنے میں مدد ملے گی، منصوبے سے معاشی عمل تیز، ہنر مندوں اور نوجوانوں کو روزگار بھی ملے گا۔انھوں نے اجلاس میں کہا کہ ہاوسنگ پروگرام کے تحت کم آمدن افراد اور غریب خاندانوں کا ذاتی رہایش کا خواب پورا ہوگا۔اجلاس میں ہاﺅسنگ منصوبے میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دل چسپی پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔خیال رہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خصوصی اسکیم پاکستان بنا سرٹیفکیٹس کا بھی اجرا کیا جا چکا ہے، ان سرٹیفکیٹس کے ذریعے بیرون ملک مقیم پاکستانی ملکی معیشت میں بہتری کے لیے سرمایہ کاری کر سکیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی جانب سے شروع کیا جانے والا “احساس” پروگرام جہاں ملکی تاریخ کا سب سے مفصل پروگرام ہے وہاں اس پروگرام کا مقصد ریاست کی جانب سے معاشرے کے کمزور طبقات اور ضرورتمند افرادکی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ حکومت میڈیا کی آزادی پر مکمل یقین رکھتی ہے تاہم پیمرا سے رجوع کیا ہے کہ کیا کسی جمہوری ملک میں پروڈکشن آرڈر کی بنیاد پر رہائی پانے والے سیاستدانوں کے ٹی وی انٹرویوز نشر ہوسکتے ہیں؟وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد شفقت محمود نے پریس بریفنگ میں کہا کہ حکومت نے زیر ٹرائل کسی سیاستدان کا انٹرویو نشر کرنے یا نہ کرنے سے متعلق کسی نیوز چینل کو کوئی ہدایت جاری نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ پیمرا حکومت کے ماتحت ادارہ نہیں، تاہم پیمرا اپنے ضابطہ اخلاق کے تحت فیصلہ کرے۔ان کا کہنا تھا کہ سیاست دانوں کا پروڈکشن آرڈر جاری ہونا ایک روایت ہے قانون نہیں۔ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے بتایا کہ حکومت جج سے متعلق مبینہ خفیہ ویڈیو کو عدلیہ پر حملہ سمجھتی ہے، جبکہ جج ارشد ملک کی تردید کے بعد مسلم لیگ (ن) ثبوت دینے کی پابند ہے۔انہوں نے مسلم لیگ (ن) کو تجویز دی کہ اسے خود مبینہ ویڈیو کا فرانزک آڈٹ کرانا چاہیے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے عدالیہ پر حملے کی یہ پہلی کوشش نہیں، پہلے سپریم کورٹ پر حملہ پھر چیئرمین نیب کی مبینہ ویڈیو اور اب جسٹس ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو سامنے لائی گئی۔وزیراعظم عمران خان نے عدالتوں سے سزا یافتہ افراد کے ٹی وی انٹرویوز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی سزا یافتہ شخص کے انٹرویو کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain