کراچی: وزیراعظم عمران خان اپنی معاشی ٹیم کے ہمراہ ایک روزہ دورے پر آج کراچی پہنچیں گے۔وفاقی وزراءعلی زیدی، حماد اظہر، فیصل واوڈا سمیت مشیر تجارت عبدالرزاق داو¿د اور مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، ڈاکٹر عشرت حسین اور چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔وزیراعظم ایف پی سی سی آئی، کے سی سی آئی، آٹو پارٹس ایسوسی ایشن کے وفود سمیت دیگر کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے جب کہ وزیراعظم کی پارٹی رہنماو¿ں اور صوبائی اسمبلی کے اراکین سے بھی ملاقات طے ہے۔وزیراعظم کراچی سمیت سندھ کے ترقیاتی پیکج کا بھی جائزہ لیں گے اور آج رات کو ہی کراچی سے اسلام آباد روانہ ہوجائیں گے۔