تازہ تر ین

ویڈیو سچ ہے اسی لئے حکومت نے یوٹرن لے لیا:طاہرہ اورنگزیب، کوئی ویڈیو سامنے لانے سے عدالتی فیصلہ پر کوئی فرق نہیں پڑتا:شاہ خاور ، امریکہ کو افغانستان سے نکلنے کیلئے پاکستان کی ضرورت پڑے گی: عبداللہ گل کی چینل ۵ کے پروگرام ” نیوز ایٹ 7 “ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کی رہنمائ طاہرہ اورنگزیب نے کہا ہے کہ جس کیس پر مریم کو نوٹس دیا گیا اس میں تو وہ پہلے ہی ضمانت پر رہا ہیں۔ ابھی انیس جولائی بہت دور ہے پیشی کے حوالے سے مشاورت ہوگی۔ چینل فائیو کے پروگرام نیوز ایٹ 7میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ویڈیو بالکل سچ ہے حکومت نے یوٹرن لیا اور کہا فرانزک عدلیہ کرائے گی۔ عدالتوں پر یقین نہ ہوتا تو نواز شریف وطن واپس نہ آتے۔ موجودہ حکومت نے عوام کو مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ سینئر قانون دان شاہ خاور نے کہا ہے کہ سیکشن 30کے تحت احتساب عدالت سے مریم کو جو نوٹس آیا اس کا ماخذ بالکل مختلف ہے۔ چیف جسٹس اور ہائیکورٹ کے جج کی ملاقات روٹین کی بھی ہوسکتی ہے لیکن موجودہ تناظر میں عدلیہ کی ساکھ کے لئے یہ ملاقاتیں بہت اہم بھی ہیں۔ کوئی بھی ویڈیو سامنے لانے سے کسی بھی عدالتی فیصلے پر کوئی فرق نہیں پڑتا البتہ ویڈیو کا فرانزک ہونا بہت ضروری ہے۔ متنازعہ ویڈیو کے ذریعے عدلیہ پر بڑ ا سوالیہ نشان اٹھایا گیا ہے یہ صرف جج ارشد ملک کا مسئلہ نہیں۔ دفاعی تجزیہ کار عبداللہ گل نے کہا ہے کہ ماضی میں پاک امریکہ تعلقات کشیدہ صورتحال پر آگئے تھے موجودہ چیف آف آرمی سٹاف نے ابھی تک امریکہ کا دورہ نہیں کیا اور وہ امریکہ کو نومور کہہ کر ڈٹے رہے وزیراعظم کا دورہ امریکہ بہت اہمیت کا حامل ہوگا۔ ماضی میں حکمران دب جاتے تھے۔ امریکہ کے آنے کے بعد خطے کا امن خراب ہوا اس سے قبل تو حالات بہت بہتر تھے۔ افغانستان سے نکلنے کے لئے امریکہ کو پاکستان کی ضرورت پڑے گی ہمیں بھی اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔ پوری قوم جانتی ہے پاکستان کو کس کس نے لوٹا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain