تازہ تر ین

والدین ، رشتہ داروں کو سرکاری گاڑیاں بانٹ دیں

لاہور (خبر نگار) وزیراعظم پاکستان کی کفاعت شعاری پالیسی ڈی سی لاہور نے ہوا میں ا±ڑا دی اختیارات کا ناجائز استعمال اپنے والد۔بہن اور عزیزوں کو سرکاری گاڑیاں استعمال کیلئے دے دی گئیں پیٹرول کی مد میں بھی لاکھوں کا نقصان جبکہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنیوالی ڈی سی لاہور کے اپنے گھر جوہر ٹاون کے باہر گرین بیلٹ پر کیمپ لگا کر کلین اینڈ گرین مہم کو پاوں تلے روند دیا تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کفاعت شعاری مہم کے تحت تمام وزیروں اور افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ سرکاری وسائل کو کم سے کم استعمال کیا جائے مگر ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے تمام وزیراعظم پاکستان کے وویڑن کو پاوں تلے روند دیا ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے چند روز قبل شریف برادران کے زیر استعمال 180ایچ ماڈل ٹاون پارک کا قبضہ لیا جبکہ شہباز شریف کے گھر 96ایچ کے باہر سیکیورٹی گارڈ کا کیمپ ا±کھارڈ دیا مگر اپنے گھر واقع جوہر ٹاون کے باہر کیمپ لگا کر سرسبز پاکستان کے خواب کو چکنا چور کر دیا غیر قانونی کیمپ لگا کر ڈرائیور سٹاف کی موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں بھی کھڑا کرکے غیر قانونی طور پر استعمال کرنے لگے ہیں قانون کی بالا دستی کا نعرہ لگانے والے خود ہی قانون کی دھجیاں ا±ڑانے میں مصروف ہیں جبکہ ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے سرکاری وسائل کا ناجائز استعمال کرنے میں مصروف ہیں گاڑی نمبر LEG 18ماڈل نمبر 950جو کہ ڈی سی آفس کی گاڑی کواپنے والد کو استعمال کے لئے دے دی ھے اسی طرح ڈی سی ہاوس کی دیگر گاڑیاں اپنے بہنوں اور اپنے گھر کے زاتی استعمال کے لئے رکھا گیا ھے سرکاری گاڑیوں کا ماہانہ لاکھوں روپے کا پیٹرول بھی سرکاری خزانے سے استعمال کیا جا رہا ھے قوانین کے مطابق ڈی سی آفس کی گاڑیاں سٹیٹ گیسٹ یا کسی سپیشل ہدایات پر استعمال کی جاتی ہیں مگر 4سرکاری گاڑیاں اپنے والد بہن اور سسرال میں دے رکھی ہیں جبکہ تین گاڑیاں خود استعمال کر رہی ہیں۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا ڈپٹی کمشنر نے سول دیفنس کے باوردی دو گارڈ والدین کی رہائش گاہ واقع ماڈل ٹاون تعینات کر رکھے ہیں۔ ڈی سی لاہور صالحہ سعید کے حوالے سے ذرائع نے انکشاف کیا ھے کہ انکے خاوند کے زیر استعمال پرائیویٹ گاڑی اور دیگر گھر کی گاڑیوں کا پیٹرول بھی ڈی سی آفس کے سرکاری خزانے سے ادا کیا جاتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain