تازہ تر ین

کام نہ کرنیوالے افسران خود عہدہ چھوڑ دیں : عثمان بزدا ر

لاہور (وقاع نگار) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزداراسلام آباد سے گزشتہ سہ پہر اچانک دورے پر ڈےرہ غازی خان پہنچ گئے۔وزےراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈےرہ غازی خان شہرکے مختلف علاقوں مےں صفائی اوردےگر امور کا جائزہ لےا۔وزےراعلیٰ عثمان بزدارنے مقامی انتظامےہ کو ہداےت کی کہ ڈی جی خان شہر مےں صفائی کے انتظامات مزےد بہتر بناےا جائے۔وزےراعلیٰ عثمان بزدارشہر کے دورے کے بعدکمشنرڈی جی خان آفس پہنچ گئے اور کمشنر آفس ڈی جی خان مےں ترقےاتی منصوبوں سے متعلق ہنگامی اجلاس کی صدارت کی۔کمشنر ڈی جی خان اسد اللہ فےض نے ترقےاتی منصوبوںسے متعلق برےفنگ دی۔وزےراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈےرہ غازی خان سمےت پسماندہ علاقوں مےں ترقےاتی سکےموں کی بروقت تکمےل ےقےنی بنائی جائے۔پسماندہ اور محروم علاقوں مےں ترقےاتی منصوبوں کی خود مانےٹرنگ کروںگا۔ ترقےاتی منصوبوں مےں شفافےت اورمعےار ےقےنی بناےا جائے۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ آئندہ بھی ہنگامی دورے کر کے صوبہ بھر کے مختلف شہروں مےں عوام کو مےسر سہولتوں کا جا ئزہ لےا جائے گا۔ہنگامی اجلاس مےں کمشنر اوردےگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ درےں اثنائ وزےراعلیٰ نے کہا کہ کام نہ کرنے والے افسروں اوراہلکاروں کی گنجائش نہےں،عہدے خود چھوڑ دےں۔رےونےو مےں تےن سال سے اےک ہی جگہ تعےنات ملازمےن کو تبدےل کےا جائے۔انہوںنے کہا کہ افسران سرکاری ڈےوٹی کو کارخےر سمجھ کر سرانجام دےں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے ڈےرہ غازی خان مےں ترقےاتی منصوبوں کی تکمےل مےں تاخےرکا نوٹس،رکاوٹےں دور کرنے کا حکم دےتے ہوئے ہداےت کی کہ ڈےرہ غازی خان اورفورٹ منرو کے علاقوں مےں صفائی کے ناقص انتظامات بہتر بنائے جائےں۔اجلاس مےں بارتھی مےں رےسکےو 1122کی عمارت ،سڑک اورپل کی تعمےرنہ ہونے پرجواب طلب کےاگےا۔وزےراعلیٰ نے ہداےت کی کہ ڈےرہ غازی خان اورتونسہ مےںپارکوں کی بحالی کے منصوبے فوری شروع کےے جائےں۔پی اےچ اے ڈےرہ غازی خان کے داخلی اورخارجی راستوں کی تزئےن نو کے منصوبے جلد مکمل کرے۔تونسہ اورڈےرہ غازی خان روڈ سمےت اہم شاہراہوں کی تعمےر و مرمت جلد مکمل کی جائے۔تونسہ مےں انڈسٹرےل سٹےٹ کےلئے اراضی کی نشاندہی اورتعمےر کے دےگرامور جلد مکمل کےے جائےں۔تونسہ مےں چار سو کےنال پر سمال انڈسٹرےل سٹےٹ کا قےام علاقے کےلئے گےم چےنجر ثابت ہوگا۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ ڈےرہ غازی خان مےں گائنی وارڈکوتوسےعی عمارت مےں جلد منتقل کےا جائے۔انہوںنے مےر چاکر خان رند ےونےورسٹی کے منصوبے کے بارے مےں منظم تشہر کی ہداےت کی۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ تحصےل کوہ سلےمان اوردےگر دوردراز علاقوں مےں ہےلتھ کےمپ لگائے جائےں اوراےمبولےنس سروس فراہم کی جائے۔دوردراز کے مراکز صحت مےں ضروری ادوےات کی فراہمی ےقےنی بنائی جائے۔اجلاس مےں کوہ سلےمان مےں ٹورسٹ فےسٹول کے انتظامات کا جائزہ،ٹورسٹ رےزارٹ بنانے کاجائزہ لےاگےا۔انہوںنے کہا کہ شہر خاموشاں پراجےکٹ کی جلد از جلد تکمےل ےقےنی بنائی جائے۔اساتذہ کے تبادلوں کےلئے ای ٹرانسفر پالےسی پر عملدر آمد ےقےنی بناےا جائے۔وزےراعلیٰ کو بارڈر ملٹری پولےس کے تھانوں کی عمارتوں کی تعمےرپر پےش رفت سے آگاہ کےا گےا۔وزےراعلیٰ نے ڈی جی خان انتظامےہ کو سےلاب کے ممکنہ خدشے کے پےش نظر فوری اقدامات کا حکم دےتے ہوئے کہا کہ کمشنر اورڈپٹی کمشنر فلڈ بنداورسےلاب سے نمٹنے کےلئے انتظامات کا جائزہ لےنے کےلئے خود دورے کرےں۔ڈےرہ غازی خان ٹےچنگ ہسپتال اورتونسہ مےں پناہ گاہوں کے منصوبوں پر پےش رفت کا جائزہ بھی لےاگےا۔ہسپتالوں مےں ڈاکٹر اورطبی عملے کی موجودگی ےقےنی بنائی جائے۔دارالامان ماڈل چلڈر ن ہومز مےں بہترےن سہولتوں کی فراہمی کا اہتمام کےا جائے۔ٹےچنگ ہسپتالوں سمےت مختلف اداروں کا اچانک دورہ کر کے خود جائزہ لےںگے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے پارلےمنٹ ہاو¿س اسلام آباد مےں چےئرمےن سےنےٹ محمد صادق سنجرانی سے ملاقات کی۔باہمی ملاقات مےں ترقےاتی عمل اور اہم ملکی امور پر تبادلہ خےال کےاگےا۔ چےئرمےن سےنےٹ محمد صادق سنجرانی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اےوان بالا وفاق کی علامت ہے اورےہ اےوان صوبائی اکائےوں کی موثر انداز مےں آواز اٹھا تارہے گا تاکہ معاشرے کے پسماندہ طبقات کو ترقی کے مرکزی دھارے مےں لاےا جاسکے۔انہوںنے کہا کہ مسائل کا حل جمہورےت مےں پوشےدہ ہے اورجمہوری عمل کے تسلسل کےلئے ہم سب کو کردارادا کرنا ہوگا۔چےئرمےن سےنےٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ اےوان بالا صوبائی اکائےوں کی ترقی اورمعاشرے کے پسماندہ و طبقات کے حقوق کے تحفظ کےلئے بھر پور کوشاں ہےں اوراس حوالے سے صوبائی حکومتوں کو ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے میٹرک کے امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ قوم کے بچوں اور بچیوں نے پوزیشنیں حاصل کرکے اپنے والدین اور اساتذہ کا نام روشن کیا ہے اور طلبا و طالبات کی محنت رنگ لائی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے باٹا پور میں زیادتی کے بعد 10 سالہ بچے کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain