تازہ تر ین

ادب و ثقافت کی دنیا

صبح صادق ……..اظہار خیال
لاہورآرٹس کونسل فنون لطیفہ کے ذریعے ذہنوں کو آسودگی کا سامان مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ معاشرہ کو متوازن رکھنے اور حبس سے بچانے کی کوششوں میں نہایت خلوص سے ٹھوس اقدامات کر رہا ہے۔یہ ادارہ ادب ،تھیٹر ،بچوں کےلئے تربیتی ورکشاپس ،موسیقی سے سجی شامیں باربار سجا رہا ہے،اس کے پلیٹ فارم پر دنیا بھر کے ثقافتی وفود آکر اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہیں ۔یوں الحمراءدنیا بھر کی ثقافتوں کی میربانی کا اعزاز حاصل کرچکا ہے۔اس ادارہ کی عظمت اس کی سرگرمیوں سے عیاں ہے۔یہاں ہونے والے پروگرامز کی بارگشت پوری دنیا میں سنی جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں بیرون ملک سے آنے ثقافتی وفد الحمراءآرٹس کونسل کا دورہ ضرورکرتاہے۔ پاکستان کی ثقافتی اقدار کا چہرہ الحمراءکے پروگراموں میں بخوبی دیکھا جا سکتا ہے۔یہ ادارہ عالمی طرز کی جدید سہولیات سے لیس ہونے کی وجہ سے ادب وثقافت کی سرگرمیوں کے مرکز کی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔جس کا سہرا الحمراءآرٹس کونسل کی ٹیم کو جاتا ہے جن کی کاوشوں سے شب وروز نئی نئی ادبی وثقافتی سرگرمیاں منعقدکی جارہی ہے جن کی تفصیلات ہم اخبارات اور سوشل میڈیا پر دیکھتے اور پڑھتے رہتے ہیں۔انتہا ئی فعال اور متحرک ٹیم کے ساتھ الحمراءاپنے ملک کے سافٹ امیج کو بہتر بنانے میں پیش پیش ہے۔اس حوالے سے گزشتہ ہفتہ جرمن سفارتخانے کے ایک وفد نے الحمراءآرٹس کونسل کا تفصیلی دورہ کیا۔جرمن سفارتخانے کی نوجوانوں کی سفیر میرین پی فننگز (Marion Pfennigs) اس چار رکنی وفد کی سربراہی کر رہی تھی۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا اطہر علی خان نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔وفد کوالحمرا آرٹ گیلری،الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس، الحمرا سٹوڈیو، الحمرا ریسرچ سنٹرو دیگر تما م شعبوں کا دورہ کروایا گیا۔وفد کو الحمرا آرٹس کونسل کی ثقافتی سرگر میوں پر بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراآرٹس کونسل اطہر علی خان نے بتایا کہ الحمرا نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہا ہے،ہمارا مشن معیاری تفریح کے ذریعے نوجوانوں کو اپنی احسن اقدار کی طرف راغب کرنا ہے،فنون کے 18شعبوں میں نوجوانوں کو تعلیم و تربیت فراہم کر رہے ہیں، نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو نکھارنے کے لئے باقاعدہ پروگرام پیش کئے جا رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ الحمرا کے پلیٹ فارم کو دنیا بھر کی ثقافتوں کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہے ،الحمرا اپنی ثقافتی سرگرمیوں کی بدولت پاکستان کا سافٹ امیج بہتر بنا رہا ہے۔ یوتھ ایمبیسڈرآف جرمن ایمبیسی میرین پی فننگز(Marion Pfennigs نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ الحمرا دیکھے بغیر لاہور کی ثقافت کا مزہ چکھناممکن نہیں،پاکستان کا ثقافتی حسن قابل ستائش ہے،جوانوں کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لئے الحمرا کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔اس حوالے سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا اطہر علی خان نے کہا کہ ہم اپنی ثقافت کے فروغ کے لئے دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ایگزیکٹو ڈائریکٹو الحمرا اطہر علی خان نے وفد کے تمام ارکان کو سوونئیر پیش کئے۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل ثمن رائے بھی وفد کے ہمراہ تھی۔
الحمراءآرٹس کونسل ادب وثقافت کے فروغ کے باعث ایک بے مثال ادارہ بن چکا ہے،اسے ادبی وثقافتی سرگرمیوں کا گڑھ سمجھا جائے تو بے جا نہ ہوگا ۔تمام فنون کی ترقی و ترویج اور بقاءمیں لاہورآرٹس کونس کا کردار ناقابل فراموش ہے۔لاہورچونکہ صدیوں سے برصغیر پاک وہند کی ادبی وثقافی سرگرمیوں کا محور رہا ہے اور اب ایسی سرگرمیوں کی تکمیل و تعمیر کی ذمہ داری لاہورآرٹس کونسل کا فرض اولین ہے اور ادارہ ہذا ان ذمہ داریوں کو بطریق احسن پورا کررہا ہے۔یہ ادارہ اپنے پروگراموں کے ذریعے ایک ایسی سوچ کوپروان چڑھا رہا ہے جس سے معاشرہ میں محبت،اخوت اور رواداری کی فضاہمورا ہو، آپسی تعلقات خوشگوار ہوں،عوامی سطح پرلوگوں میںبرداشت اور بردباری پیدا ہو۔اس کے ساتھ ساتھ صوبائی سطح پر ہم آہنگی کے فروغ کےلئے بھی اقدامات عمل میں لائے جارہے ہیں مثلاً مختلف صوبوں کے وفود کو دعوت دی جاتی ہے اور وہ الحمراءکا دورہ کرتے ہیں، یہاں کے ثقافتی رنگ دیکھتے ہیں۔ان وفود کو الحمراءکے پلیٹ فارم سے بے حد پیار اورخلوص مہیا کیا جاتاہے ۔اس حوالے سے حال ہی میں کے پی کے کے ایک وفدنے لاہورآرٹس کونسل الحمراءکا دورہ کیا۔
خیبرپختونخواہ کے تعلق رکھنے والے دانشوروں ،فنکاروں اور کالم نگاروں کے 13رکنی وفدکی سربراہی پروفیسرڈاکٹر اباسین یوسف زئی کر رہے تھے ۔وفد کے اراکین نے ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراءاطہرعلی خان کے ساتھ ملاقات کی اور ثقافت سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر وفد کو الحمرا آرٹس کونسل کی ادبی و ثقافتی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریف کیا گیا ۔وفد نے الحمراءآرٹ گیلری ،الحمراءاکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس،الحمراءسٹوڈیوو دیگر شعبوں کا بھی دورہ کیا۔اس موقع پر نامور پشتو گلوکار بختیار خٹک اور اردو گلوکار عبد الرو¿ف اور الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس میں تربیت حاصل کرنے والے آرٹسٹوں نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ایگزیکٹوڈائریکٹرلاہورآرٹس کونسل اطہر علی خان نے اس موقع پر کہا کہ دورے کا مقصد صوبائی ہم آہنگی کو فروغ دیناہے ،ملک بھر کی ثقافتی اقدار کا تبادلہ قومی یک جہتی کا ضامن ہے ،۔ڈاکٹر اباسین یوسف زئی نے الحمرا آرٹس کونسل کے دورے پر اپنے تاثرات میں کہا کہ الحمراءکی خوبصورت فضااپنائیت کے احساس سے مالا مال ہے، یہاں ہمیں بے حد محبت ملی ،جس پر فخر ہے، ہم اعلی تہذیبوں کے وارث ہیں جس کا اظہار الحمرا کے پلیٹ فارم پر دیکھ کر خوشی ہوئی، لاہور میں جو خلوص اور پیار ملا اس پر بے حد شکر گزار ہیں۔ڈائریکٹر جنرل پلاک ڈاکٹر صغریٰ صدف بھی وفد کے ہمراہ تھیں۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراءاطہر علی خان نے وفد کے تمام ارکان کو سوو¿نیئر پیش کئے۔
(کالم نگارسیاسی وادبی امورپرلکھتے ہیں)
٭….٭….٭


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2016 All Rights Reserved