تازہ تر ین

عالمی عدالت کا فیصلہ خلاف آنے پر ہمیں فرق نہیں پڑے گا: جنرل (ر) امجدشعیب، پاکستان کا مفاد اس میں ہے امریکہ جب افغانستان سے جائے وہاں افراتفری چھوڑ کر نہ جائے:خورشیدقصوری ، حکومت کرپٹ افراد کیخلاف کارروائی کرتی تو فائدہ ہوتا ڈاکٹر مہدی حسن کی چینل ۵ کے پروگرام ” نیوز ایٹ 7 “ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے پروگرام ”لائیو ایٹ 7“ میں گفتگو کرتے ہوئے دفاعی تجزیہ کار جنرل (ر) امجد شعیب نے کہا ہے کہ پاکستان نے کلبھوشن کیس بڑے اچھے طریقے سے لڑا ہے۔ بھارت بہت سے سوال کے جواب دینے میں ناکام رہا ہے تاہم عالمی عدالت یو این جیسے بڑے عالمی ادارے بڑی طاقتوں کے زیر اثر چلتے ہیں۔ بھارت اس وقت امریکہ کا چہیتا ہے اور اس نے بھی اپنا مکمل اثرورسوخ استعمال کیا ہے۔ اب فیصلہ آئے گا تو ہی پتہ چلے گا کہ اس کا اثرورسوخ کہاں تک کام کرتا ہے۔ عالمی عدالت ٹھیک فیصلہ دے یا غلط ہمیں ایک ذمہ دار اور مہذب ریاست کی طرح اسے ماننا ہو گا۔ عالمی عدالت کا فیصلہ اگر ہمارے خلاف بھی آتا ہے تو زیادہ سے زیادہ کلبھوشن کی قونصلر رسائی اور سزائے موت نہ دینے کا کہا جائے گا جس سے اس کا خاص فرق نہیں پڑے گا اور یہ بھارتی جاسوس یہی جیلوں میں مر جائے گا تاہم فیصلہ کو بھارت اپنی فتح بنا کر پیش ضرور کرے گا۔ سابق وزیر خارجہ خورشید قصوری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکہ معمولی نوعیت کا نہیں ہے۔ دنیا کا ہر ملک اپنے مفاد کے مطابق فیصلے کرتا ہے ہمیں بھی پاکستان کا مفاد سب سے م مقدم رکھنا ہو گا۔ پاکستان کا مفاد اس میں ہے کہ امریکہ جب افغانستان سے نکلے تو وہاں افراتفری چھوڑ کر نہ جائے، افغانستان میں خانہ جنگی کی صورتحال ہوتی ہے تو اس سے پاکستان کے حالات بھی خراب ہوتے ہیں۔ کرتارپور راہداری ایک مثبت پیش رفت ہے۔ پاکستان چاہتا ہے کہ بھارت مسئلہ کشمیر پر بھی مثبت بات چیت کرے تو اسے بھی راہداری منصوبہ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ دونوں ملکوں نے جنگیں کر کے دیکھ لیا ہے کہ اس سے کچھ حاصل نہ ہو گا۔ اب تو یو این او ایمنسٹی نٹرنیشنل نے بھی اپنی رپورٹس میں کشمیر میں رہنے والے نظام کی نشاندہی کر دی ہے۔ سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر مہدی حسن نے کہا کہ ہمارے یہاں ہتک عزت کا کوئی تصور نہیں ہے آج تک 70 سال میں ایک بھی ایسے کیس کا فیصلہ نہیں ہو سکا اس لئے تو یہاں ہر کوئی دل کھول کر ایک دوسرے پر الزامات لگاتا ہے۔ تحریک انصاف حکومت نے کرپشن کا اتنا شور مچایا ہے کہ ساری دنیا میں پاکستان کی شہرت ایک کرپٹ ملک کے طور پر پھیل گئی ہے۔ حکومت اگر کرپٹ لوگوں کے خلاف کوئی عملی کارروائی کرتی تو ملک کو فائدہ ہو سکتا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain