تازہ تر ین

سکور دونوں کا برابر ، پھر فاتح ایک کیوں ؟

ویلنگٹن (نیٹ نیوز) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ نے کہا ہے کہ جب کرکٹ ورلڈ کپ فائنل میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں میں پچاس اوورز کے میچ کے ٹائی ہونے کے بعد سپر اوورز میں بھی اسکور برابر ہوگیا تھا تو بہتر آپشن یہ تھا کہ دونوں ٹیموں کو مشترکہ طور پر فاتح قراردیدیا جاتا۔یاد رہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم کو سپر اوور کے بھی ٹائی ہونے کے بعد انگلینڈ کی جانب سے زیادہ باونڈریز مارنے پر اسے فاتح قراردیدیا گیا۔کیوی ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ نے آئی سی سی کو مشورہ دیا کہ مستقبل میں فائنل میچ میں اگر سو اوورز میں بھی فیصلہ نہ ہو سکے تو دونوں فائنلسٹ ٹیموں کو مشترکہ طور پر فاتح قرار دیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ بہت سی چیزوں کا دوبارہ جائزہ لینا چاہیے، جس کے لیے یہ صحیح وقت ہے، یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ پچاس اوورز کے کھیل کا فیصلہ ایک اوورپر کیسے کیا جا سکتا ہے؟گیری اسٹیڈ اس بات پر بھی حیران تھے کہ جن قوانین کے مطابق سات ہفتے ورلڈ کپ کھیلا جاتا رہا، تو آخری دن کے لیے نیا قانون کیوں بنا؟ قانون جو بھی ہیں ہمیں ان کے مطابق چلنا پڑتا ہے۔ سابق بھارتی کھلاڑی گوتم گھمبیر نے دونوں ٹیموں فاتح قرار دیتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ فائنل کا فیصلہ باو¿نڈری کاو¿نٹ پر کرنا کسی صورت ٹھیک نہیں۔ روہت شرما بھی اس قانون پر زیادہ خوش نظر نہیں آئے اور انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے چند قوانین پر سنجیدگی سے نظرثانی کی ضرورت ہے۔بریٹ لی کہا کہ ورلڈکپ فائنل کا فیصلہ اس طرح کرنا ٹھیک نہیں، اس قانون کو تبدیل ہونا چاہیے۔ سابق آسٹریلین کرکٹر ٹام موڈی نے کہا کہ میں سپر اوور قانون حوالے سے غصے کو سمجھ سکتا ہوں، ورلڈکپ فائنل کا باو¿نڈری کی بنیاد پر فیصلہ متنازعہ ہے۔ موڈی نے اپنی ٹوئٹ میں پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم کے بعد میں میچ ٹائی ہونے کی صورت میں سپر اوور میں بعد میں بیٹنگ کرنے کے قانون کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ سابق بھارتی کھلاڑی محمد کیف نے کہا کہ سپر اوور میں ٹائی ہونے پر باو¿نڈریز کی بنیاد پر فیصلے کو ہضم کرنا مشکل ہے، اس سے بہتر تھا کہ دونوں ٹیموں کو فاتھ قرار دے دیتے۔اس موقع پر انہوں نے خراب امپائرنگ کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ بات کسی مذاق سے کم نہیں کہ ورلڈکپ فائنل میں ذمے داریاں انجام دینے والے امپائرز قانون سے لاعلم تھے، اب وہ کہہ کر بچتے رہے ہیں کہ امپائر بھی انسان ہوتے ہیں لیکن یہ غلطی ناقابل معافی ہے۔ ویلنگٹن کی سڑکیں ویران ہیں اور شکست پرکیوی شائقین غمزدہ دکھائی دیتے ہیں۔سابق کرکٹر اسکاٹ اسٹائرس نے ٹویٹر پر لکھا ہے کہ ”آی سی سی کا شاندار کارنامہ ‘ آپ نے اچھا مذاق کیا!۔“ کیوی کوچ گیری اسٹیڈ نے کہا ہے کہ فائنل ٹائی ہونے پر ”مشترکہ فاتح“ والی بات پر غور کرنا چاہئے تھا۔ کپتان کین ولیمسن نے بھی زیادہ با?نڈریز کی بنیاد پر فیصلے کو شرمناک قراردیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain