تازہ تر ین

رانا ثناءکے جوڈیشل ریمانڈ میں 29جولائی تک توسیع

لاہور (نیوز رپورٹر) منشیات سمگلنگ کیس میں مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ کو ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ احمد وقاص کی عدالت میں پیش کر دیا گیا جہاں فاضل مجسٹریٹ نے رانا ثناءاللہ کے جوڈیشل ریمانڈ 29 جولائی تک کی توسیع کرتے ہوئے دیگر ملزمان کی حاضری مکمل کر لی گئی ۔عدالت نے آئندہ سماعت پر اینٹی نارکوٹکس حکام سے مقدمہ کا چالان طلب کر لیا ہے ۔گزشتہ روز رانا ثناءاللہ کو جب عدالت میں پیش کیا گیا تو ضلع کچہری کے تینوں اطراف کنٹینر لگا کر راستے بند کر دیے گئے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔پیشی کے موقع پر مسلم لیگی کارکنوں اور پولیس کے درمیان کچہری میں داخل ہوتے ہوئے تلخ کلامی اور ہاتھا پائی ہوئی۔دوران سماعت رانا ثناءاللہ کے وکیل صفائی فرہاد علی شاہ نے موقف اختیار کیا کہ ابھی تک کوئی چالان پیش نہیں کیا گیا اور نہ ہی کیس کی فائل دی گئی ہے جس پر عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ انتظار کریں ابھی فائل منگوا لیتے ہیں ۔وکیل صفائی نے مزید موقف اختیار کیا کہ دل کے مریض کو اس طرح ذلیل کیا جا رہا ہے ۔اس موقع پر رانا ثناءاللہ نے کمرہ عدالت میں اپنے بیان میں کہا کہ میں اپنے پاکستان کی جیل میں ہوں لگتا ہے کہ کسی دشمن کی جیل میں ہوں رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ کسی سہولت کا شکوہ نہیں تاہم حکومت نے اے این ایف کے چہرے پر سیاہی لگا دی ہے ۔ رانا ثناءاللہ نے عدالت کو بتایا کہ کل ایک ٹیم نے مجھ سے تفتیش کی تاہم ابھی تک میرا موقف سنا نہیں گیا اور نہ ہی سرکاری طور پر لکھا گیا ہے ۔رانا ثناءاللہ نے مزید کہا کہ میرا ٹیسٹ کروا لیں اگر سیگریٹ کی بھو سامنے آجائے تو بغیر کسی کیس میں مجھے سزا دے دیں ۔عدالت نے رانا ثناءاللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے مقدمہ کا چالان پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain