تازہ تر ین

ہماری ملٹری کورٹ کے فیصلے کو عالمی عدالت میں مانا گیا،کیس کا ریویو بھی فوجی عدالت کرےگی: اظہر صدیق ، بھارتی میڈیا کا کیس بارے جھوٹ سامنے آگیا پرقونصلر اعلیٰ مرضی سے دینگے:امجد اقبال ، بھارتی میڈیا اپنی حکومت کو سپورٹ کرنے کی بجائے اس کا گریبان پکڑ ے:اعجاز حفیظ ، عالمی عدالت کے فیصلہ پر اقرار کیا گیا کہ کلبھوشن دہشت گرد اور جاسوس ہے:مریم ارشد ، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار“ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)تجزیوں ، تبصروں اور آرائ پر مشتمل چینل ۵ کے پروگرام ”کالم نگار“میں گفتگو کرتے ہوئے کالم نگار اعجاز حفیظ نے کہا ہے کہ عالمی عدالت میں کلبھوشن کیس میںکامیابی پر اٹارنی جنرل آف پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ بھارت آج ہار گیا، اپنی ہار تسلیم کرے۔ بھارتی میڈیا کو اپنی حکومت کو سپورٹ کرنے بجائے انکا گریبان پکڑ لینا چاہئے تھا کہ یہ انکے لیے رونے کا مقام تھا۔ بھارت آئندہ کبھی جرات نہیں کرے گا کہ پاکستان میں اپنے لوگ بھیج کر دہشتگردی کروائے۔ بھارت نے وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکا ناکام بنانے کے لاکھ جتن کیے۔کلبھوشن کے خلاف فیصلے سے بھارت کو منہ کی کھانی پڑی ہے۔ بھارتی حکومت اور اپوزیشن عالمی عدالت میں کلبھوشن کیس ہارنے پر متحد نہیں ہو سکتیں۔ بھارتی حکومت پر سخت تنقید ہونے والی ہے۔ میزبان تجزیہ کار امجد اقبال نے کہا ہے کہ کلبھوشن کیس پر عالمی عدالت کا فیصلہ پاکستان کے موقف کی مکمل جیت ہے۔ کیس عالمی عدالت میں لیجانے والے ہمارے دشمن ملک نے میڈیا پر پاکستان کی جیت کو اپنی جیت بنا کر ڈھونگ رچانے کی کوشش کی ہے مگر لوگ انکے کسی جھوٹ اور دھوکے میں آنیوالے نہیں ہیں۔ آج کے فیصلے سے بھارت نے عالمی سطح پر اپنی ریاستی دہشتگردی کو قبول کر لیا۔عدالتی فیصلے پر ہمیں دنیاکے سامنے بھارت کا مکروہ چہرہ واضح کرنا چاہئے۔حافظ سعید کی گرفتاری پر امریکی صدر ٹرمپ کا ٹویٹ مضحکہ خیز ہے۔ بھارتی امید لگائے بیٹھے ہیں کہ ابھی نندن کی طرح کلبھوشن کو بھی پاکستان واپس کرے گا جو انکی خوش فہمی ہے۔ قونصلر رسائی کا فیصلہ بھی پاکستان اپنی مرضی سے کرے گا۔ بھارت نے عالمی عدالت کا کونسا فیصلہ ماناجو ہم پر لازم ہے، کشمیر پر فیصلوں کو ردی میں ڈالا ہواہے۔کالم نگار مریم ارشد نے کہا کہ عالمی عدالت کے فیصلے میں اقرار کیا گیا کہ کلبھوشن دہشتگرد اور جاسوس تھا۔ آج تک عالمی عدالت سے کشمیر سمیت کسی کیس میں کامیابی نہیں ملی۔ کلبھوشن کیس کا فیصلہ پاکستان کی بڑی فتح ہے۔ بھارتی میڈیا کس منہ سے کہہ رہا ہے کہ فیصلہ انکے حق میں آیا ہے۔پاکستان کی جانب سے انسانیت اور امن پسند ملک ہونے کا خوبصورت چہرہ ابھی نندن کی واپسی اور اب کلبھوشن کیس میںکامیابی کی شکل میں دنیا کے سامنے آیا ہے۔ عمران خان کی حکومت آنے کے بعدپاکستان خارجہ محاذ پر نظر آنے لگا ہے۔ دو دن قبل بھارت نے اپنے اخبار میں کہا ہے کہ پاکستان ، افغانستان میں امن لانے میں کامیاب ہوگیا ہے اور ہمیں جھکنا پڑا ہے۔ وہ دن دور نہیں جب پاکستان کو دنیا میں عزت و قدر کی نگاہ ملے گی اور ہر فیصلہ ہمارے ذریعے ہوگا۔تجزیہ نگار اظہر صدیق کا کہنا تھا کہ ہماری فوجی عدالت کے فیصلے کو عالمی عدالت میں مانا گیا ہے۔ کیس کا ریویو بھی فوجی عدالت میں ہی کرے گا۔ کلبھوشن کے دہشتگرد ثابت ہونے اور بھارتی پاسپورٹ پر سفر کے بعد بھارت کے پاس ریویو کا جواز نہیں بچتا۔ دہشتگردوں کو منصفانہ ٹرائل کا حق نہیں دیا جاتا۔ عالمی عدالت میں بھارتی کونسلر سشما سوراج کو فیصلے کا ہندی میں ترجمہ کر کے دیں۔ نواز شریف نے بھارت سے دوستیاں پالی تھیں، عمران خان سے امید اسی بات پر ہے کہ بھار ت کیساتھ برابری کی سطح پر بات ہوگی۔ بھارتی میڈیا اپنی عوام کو گمراہ کر رہا ہے ، جمہوریت میں سچ کو سچ ماننا پڑتا ہے۔ عالمی عدالت کے فیصلے امریکا سمیت پوری دنیا میں کوئی نہیں مانتا۔پاکستانی عدالتیں کیس پر ریویو کے بعد فیصلہ دیکر کیس ختم کر دیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain