تازہ تر ین

حافظ سعید کو گرفتار کر لیا گیا، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

لاہور (خصوصی رپورٹر) محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پنجاب نے کالعدم جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ سعید کو گرفتار کرلیا ہے۔تر جمان سی ٹی ڈی کے مطا بق حافظ سعید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔بتا یا گےا ہے کہ حافظ سعید کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ لاہور سے گوجرانوالہ جارہا تھا۔حافظ سعید انسداد دہشت گردی عدالت گجرانوالہ میں ایک اور مقدمے میں ضمانت کرانے کے لیے جارہے تھے، جیسے ہی وہ گوجرانوالہ کی حدود میں داخل ہواسی ٹی ڈی نے گرفتار کرلیا۔ ذرا ئع کا کہنا ہے کہ حافظ سعید نے گزشتہ روز ایک مقدمے میں ضمانت قبل ازگرفتاری بھی کرائی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ کالعدم تنظیم کے سربراہ پر دہشت گردوں کی مالی امداد سمیت دیگر الزامات ہیں۔دہشت گردوں کی مالی معاونت پر پانچ کالعدم تنظیموں کیخلاف مقدمات دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کیے گئے ہیں۔ان افراد پر ٹرسٹ کے نام پر دہشت گردی کو پروان چڑھانے کیلئے فنڈز اکٹھا کرنے کے الزامات ہیں۔اس حوالے سے حافظ سعید کی گرفتاری پرما ہر ین کا کہنا ہے کہ انہیں پہلے بھی گرفتار کیا گیا ہے مگر اصل بات یہ ہے کہ عدالت میں ان کے خلاف پیش کرنے کے لیے کوئی ثبوت موجود ہے یا نہیں۔وزارت داخلہ نے جماعت الدعوی اور فلاح انسانیت فاو¿نڈیشن کو 21 فروری 2019 کو کالعدم قرار دیا تھا۔ دونوں تنظیمیوں زیر انتظام سندھ میں چلنے والے مدارس اور فلاحی ادارے بھی صوبائی حکومت نے اپنی تحویل میں لے لیے تھے۔مارچ 2019 میں حکومت نے وفاقی دارالحکومت میں قائم مسجد قبا، مدرسہ خالد بن ولید، مدرسہ ضیا القرآن، مدنی مسجد اور علی اصغر مسجد کو بھی اپنی تحویل میں لیا تھا۔واضح ر ہے چند روزذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی نے رواں سال حافظ سعید کے خلاف مقدمات 16/19 اور 22/19 تھانہ سی ٹی ڈی لاہور میں درج کیے تھے۔ جن میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ملزم حافظ سعید اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کی مالی معاونت سمیت دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے ہیں جبکہ انہوں نے مختلف لوگوں سے زمین بھی حاصل کی جس کو دہشتگردانہ سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain