تازہ تر ین

چوروں کے 100دن پورے اب قوم کو مبارک

اسلام آباد (آن لائن، مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ قانون پر عمل درآمدرنگ دکھا رہا ہے، مالِ مسروقہ کی برآمدگی کی ایک اور قسط قوم کو مبارک ہو۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے اےک بیان میں انہوں نے کہا کہ چوروں کے سو دنوں کے بعد شاہ کا ایک دن آ پہنچا ہے، لوٹے ہوئے مال کی واپسی کا خواب حقیقت بن رہا ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں یہ انہونی پہلی بار ہونے جا رہی ہے کہ لوٹا ہوا مال واپس ہورہا ہے، لٹیروں کی صفوں میں بوکھلاہٹ اور افراتفری پھیل چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شاہی خاندان کے گھر اور اہل و عیال کے نام پر جائیدادوں کی ضبطگی قوم کے مال کی واپسی کے خواب کی تعبیر ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کے معاملے پر کہا کہ انہیں کن الزامات پر گرفتار کیا گیا وہ نیب ہی بتا سکتی ہے، شاہد خاقان کو مسلسل نیب دفتر بلایا گیا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی کی اطلاعات میڈیا کے ذریعے ملی ہیں، نیب کے پاس وارنٹ ہوگا اسی لیے انہوں نے گرفتار کیا۔ قانون کی حکمرانی یقینی بنانا حکومت کا فرض ہے، قانون کے مطابق ہی ملک چل سکتا ہے اور آگے بڑھ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ادارے آزاد ہیں ان پر کسی قسم کا دباﺅ نہیں ہے، ادارے با اختیار انداز سے کام کریں گے تو رول آف لا ہوگا۔ وزیر اعظم عمران خان نے اداروں کو طاقتور بنایا ہے۔ جو بھی جرم کرے گا قانون کی گرفت میں آئے گا۔ معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ قانون کی نظر میں طاقتور اور کمزور سب برابر ہیں۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شاہی خاندان کے گھر اور اہل وعیال کے نام پر جائیدادیں ضبط ہوگئیں، لوٹے مال کی واپسی کا خواب حقیقت بن رہا ہے۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا وزیراعظم قوم سے کیا گیا عہد وفا نبھا رہے ہیں، چوروں کے سو دنوں کے بعد شاہ کا ایک دن آن پہنچا ہے، مال مسروقہ کی برآمدگی کی ایک اور قسط قوم کو مبارک، تمام مجرم ایک ہی صف میں کھڑے ہوگئے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain