تازہ تر ین

لاکھوں قبائلی پہلی مرتبہ ووٹ دینگے، تیاری مکمل

پشاور (این این آئی )خیبرپختونخوا کے 7قبائلی اضلاع کی 16صوبائی نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی انتخابی مہم ختم ہوگئی آج ہفتہ 20 جولائی کو خیبرپختونخوا کے 16اضلاع میں انتخابات ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے حلقہ پی کے105 سے22، پی کے 106سے 19 اور پی کے107 سے 22 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ضلع مہمند کے حلقہ پی کے 103 سے 14 اور پی کے 104 پر 18امیدوار ہیں۔ضلع جنوبی وزیرستان کے حلقہ پی کے 113 پر 20 امیدوار اور پی کے 114 پر 18 امیدوار وں کے درمیان مقابلہ ہوگا،ضلع اورکزئی کے حلقہ پی کے 110 پر صرف 6امیدوار ہی میدان میں رہ گئے ہیں،ضلع باجوڑ کے حلقہ پی کے 100 پر 10 ،پی کے 101 پر 12 اور پی کے 102 پر 9 امیدوار حصہ لے رہے ہیں، ضلع کرم کے حلقہ پی کے 108 پر 32 اور پی کے 109 میں 22 امیدوار میدان میں ہیں، شمالی وزیرستان کے حلقہ پی کے 111 اور پی کے 112 پر انیس، انیس امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ دریں اثنائ الیکشن کمیشن کے ترجمان الطاف احمد خان نے کہاہے کہ قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں چار سو پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں لیکن حساس پولنگ اسٹیشنو پر امن وامان قائم رکھنے کےلئے فوج کے جوان اندر اور باہر موجود ہونگے ،لوگ بلا خوف وخطر قبائلی اضلاع میں پہلے تاریخی صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے کےلئے گھروں میں نکلیں اور اپنے راہے دہی حق کا استعمال کریں ،جن حلقو ں میں خواتین ووٹوں کی تعداد دس فیصد سے کم ہونگی تو قانون کے تحت وہ انتخابات کالعدم قرار دیئے جائینگے،الیکشن کمیشن مبصرین کی تعیناتی کا خیر مقدم کرتا ہے جس نے بھی انتخابات کی نگرانی کےلئے درخواست دی ہے ان کو اجازت دی گئی ہے۔ ”این این آئی “کےساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ترجمان الیکشن کمیشن نے کہاکہ جن علاقوں میں حالات اطمینان بخش ہیں وہاں پر فوج باہر تعینات ہوگی۔انہوںنے حیرت کا اظہار کیا کہ فوج کی تعیناتی پر کچھ لوگ کیوں تحفظات کا اظہار کررہے ہیں کیونکہ فوج ہماری اپنی ہے اور تعیناتی کا مقصد انتخابات کو پر امن بنانا ہے تاکہ لوگ پر سکون انداز میں بلا خوف وخطر اپنی رائے کا اظہار کریں۔انہوںنے کہاکہ جن حلقو ں میں خواتین ووٹوں کی تعداد دس فیصد سے کم ہونگی تو قانون کے تحت وہ انتخابات کالعدم قرار دیئے جائینگے۔انہوںنے کہاکہ عام انتخابات کی طرح تمام قوانین قبائلی اضلاع کے انتخابات پر لاگو ہونگے۔گزشتہ سال مئی میں قبائلی اضلاع کا خیبر پختون خوا کےساتھ انضمام کے بعد پہلی مرتبہ سولہ صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر انتخابات ہورہے ہیں۔ قومی اسمبلی سے منظور کر دہ 26ترمیم کے تحت نشستیں چوبیس تک بڑھ گئی تھیں لیکن سینٹ سے اب تک بل پاس نہ ہونے کی وجہ سے انتخابات 16نشستوں پر ہونگے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain