مخالفین کی فائرنگ سے زین کا قتل ، آخر پولیس کہاں تھی ائیر پورٹ تو بڑا حساس علاقہ ہے: آغا باقر ، لاہور ایئر پورٹ پر قتل ،پولیس مخالفین میںصلح کرائے ور نہ یہ سلسلہ رکنے والانہیں :ضیا شاہدکی چینل ۵ کے پروگرام ” ہیومن رائٹس “ میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لیگل ایڈوائزر آغا باقر نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں لاہور ایئرپورٹ،مخالفین کی فائرنگ سے عمرہ سے واپس آنے والا شخص زین علی تو قتل ہوا ہی لیکن اس میں ایک عام شہری ٹیکسی ڈرائیور اکرم بھی لقمہ اجل بنا جبکہ تین شہری سیف اللہ ،سیع اللہ اورفراز زخمی ہوئے۔ چینل فائیو کے پروگرام ہیومین رائٹس وا چ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے حوالے سے یہ بات بہت اہم ہے آخر سیکیورٹی فورسز ،پولیس کہاں تھی ایئرپورٹ تو بڑا ہی حساس ایریا ہوتا ہے۔قانون یہ دیکھتا ہے مارنے والے کی مقتول کو قتل کرنے کی نیت تھی یا نہیں پھر خوف و ہراس بھی پھیلا۔فائرنگ کرنے والے شان اور ارشد مبینہ طور پر کرائے کے قاتل تھے جو گرفتار کر لئے گئے قتل ہونے والا زین پیپلز پارٹی رہنمائ بابر بٹ کے قتل کیس میں نامزد تھا اور کچھ عرصہ قبل عدالت سے ضمانت پر رہا ہوا تھا۔ مقتول بابر بٹ کے بھائی ایثار الحق نے واقعے سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے شاید انہوں نے سیکشن 109سے بچنے کے لئے یہ بیان دیا بہرحال اصل بات تو قاتل ہی بتائیں گے۔ ایئرپورٹ پر ایک ہی کیمرہ تھا جو خراب تھا ملزمان خواتین کی مدد سے ایئرپورٹ پہنچے۔اس قسم کے واقعات میں قانون کے مطابق 780اے کی دفعہ لگتی ہے جبکہ معینہ مدت میں مقدمہ ختم کرناہوتا ہے۔پولیس کا کام ہے شہادتیں اکٹھی کر کے عدالت کے سامنے رکھ دے۔پولیس خود سے کیس میں دبا? نہیں ڈال سکتی۔قتل کیس میں قانون و شرع دیت کی بھی اجازت دیتا ہے تاکہ زمین پر مزید فساد نہ ہو۔ائر پورٹ پر اس لئے مارا گیا تاکہ دنیا کو بتایا جائے ہم نے بدلہ لے لیا اور دھاک بیٹھی رہے۔اب جو بےگناہ ٹیکسی ڈرائیور مارا گیا اس کے بچوں کا کیا بنے گا۔پولیس کو بھی چاہئے مخالفین میں صلح کے لئے کردار ادا کرے۔سینئر صحافی ضیائ شاہد نے کہا کہ ایئرپورٹ پر فائرنگ و قتل کا معاملہ چند انسانی جانوں کا معاملہ نہیں دہشت کے سماں کا بھی ہے۔دیکھنا چاہئے کیا ایسے کیسز میں صلح ہو سکتی ہے کیونکہ عموما ایسے کیس میں یہ آخری قتل نہیں ہوتا ابھی اگلا آنا ہوتا ہے یعنی نہ ختم ہونے والا سرکل چل پڑتا ہے اس سرکل کو ختم کرنے کے لئے صلح ضروری ہے اسلام کے ابتدائی دور میں صلح حدیبیہ مشہور تھی فتوحات کے دور میں صلح حدیبیہ پر مسلمانوں نے اعتراضات اٹھائے تو سیانوں نے کہا تمہیں پتہ نہیں یہ صلح حدیبیہ تمہارے لئے اور کتنی فتوحات لے کر آئے گی بعد میں واقعی ایسے ہوا۔ایئر پورٹ جیسی جگہ پر سیکیورٹی کا یہ عالم ہو جابجا پولیس کے ناکے بھی ہوں ایسی واردات ہونا ایسے ہی ہے جیسے فلموں میں کا? بوائے فائرنگ کرتے پھرتے ہیں بات بات پر رائفل نکالتے ہیں۔یہ قتل منصوبہ بندی کے تحت ہوا دو مختلف گروپوں کی آپس کی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔اس سے قبل بھی ایسے واقعات ہوئے میں سمجھتا ہوں ایسے واقعات سے بچنے کے لئے ایک طرف ٹرکاں والے اور دوسری طرف بٹ گروپ کی دیرینہ دشمنی ختم کرائی جائے پتہ نہیں اور کتنے لوگ اس کی نذر ہوں گے۔یہ دشمنی پتہ نہیں کب سے چلی آرہی ہے قانون اپنا راستہ ضرور لے لیکن بالآخر ایسی دشمنیوں کو ختم کرانا پڑے گا۔پنچاب میں آئی جی چوہدری سردار محمد بہت مشہور تھے دیگر بھی بہت سے پولیس آئی جی رہے ہیں جن کا مشن ہی پنجاب کے متحارب گروہوں کے درمیان صلح صفائی کرانا تھا۔موجودہ کیس میں ملزم کرائے کا قاتل تھا اس طرح آپ کسی کو بھی پیسے دے کر قتل کرا سکتے ہیں میں سمجھتا ہوں یہ عام قتل سے زیادہ خونریزی والا قتل ہے کیونکہ ایسے قتل میں پہلے سے ریکی اور منصوبہ بندی کی گئی۔ ہو سکتا ہے کیمرہ جان بوجھ کر خراب کیا ہو یہ اتفاقی قتل نہیں تھا ایسے قتل کی ہسٹری ٹریس کرنا کہ مخالفت کہاں سے شروع ہوئی کتنے قتل ہو چکے ہر سٹوری کو کھنگالا جائے تو کوئی راستہ نکل ہی آتا ہے راستہ نکالنا ہے معاملہ الجھانا نہیں ہے۔

موٹاپے کا شکار نورالحسن انتقال کر گئے

لاہور: صادق آباد کے رہائشی موٹاپے کا شکار نورالحسن حرکت قلب بند ہونے سے لاہور میں انتقال کر گئے ہیں۔خاندانی ذرائع نے اس افسوسناک خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ سرجری کے بعد 10 روز سے آئی سی یو میں زیر علاج تھے۔انہیں آرمی چیف کی ہدایت پر پنجاب کی تحصیل صادق آباد سے لاہور منتقل کرنے کے لیے ائر ایمبولینس کی سہولت فراہم کی گئی تھی اور شالیمار اسپتال میں ڈاکٹر معاذ کی زیر نگرانی ان کا آپریشن ہوا تھا۔لاہور میں شالیمار اسپتال کے ڈاکٹر معاذ بلا معاوضہ ان کا علاج کر رہے تھے اور کامیاب آپریشن کے بعد میڈیکل ٹیم نے بتایا تھا کہ مریض 15 روز میں چلنا پھرنا شروع کردے گا۔نور الحسن کو 18 جون 2019 کو اسپتال منتقل کیا گیا اور 28 جون کوا ٓپریشن کیا گیا تھا۔

بیوی کو کندھے پر اُٹھا کر دوڑنے کا عالمی مقابلہ لیتھوینیا کے جوڑے نے جیت لیا

فن لینڈ: لیتھوینیا کے جوڑے نے بیوی کو کندھے پر ا±ٹھا کر رکاوٹوں سے پ±ر، 253.5 میٹر کی عالمی دوڑ جیت لی ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بیوی کو کندھے پر ا±ٹھا کر دوڑ لگانے اور ساتھ ساتھ رکاوٹوں کو بھی عبور کرنے کا عالمی مقابلہ فن لینڈ میں ہوا جس میں ا?سٹریلیا، فرانس اور جرمنی سمیت درجنوں ممالک کے جوڑوں نے شرکت کی۔اس مقابلے کےلیے شوہروں کو 17 سال سے بڑی اور کم سے کم 43 کلوگرام وزنی بیویوں کو کندھے پر سوار کرکے دوڑنا ہوتا ہے۔ اس دلچسپ مقابلے کا آغاز فن لینڈ کی تاریخی کہانی سے متاثر ہوکر شروع کیا گیا تھا جس میں ڈاکوﺅں کے حملے پر علاقہ مکین بیویوں کو کندھے پر ا±ٹھا ا±ٹھا کر محفوظ پناہ گاہ تک پہنچے تھے.لیتھوینیا کے جوڑے نے یہ مقابلہ محض 1 منٹ 6.72 سیکنڈ میں طے کرکے اس نوعیت کی دوڑ کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ جوڑے نے گزشتہ برس کے جوڑے سے محض ایک سیکنڈ کے 10 ویں حصے سے زیادہ کے فرق سے ریکارڈ قائم کیا۔

آواران زلزلے سے بننے والا جزیرہ چھ سال بعد غائب ہوگیا

لندن: اب سے چھ برس قبل بلوچستان میں آنے والے جان لیوا زلزلے کے بعد بحیرہ عرب میں بننے والا ایک جزیرہ اب دھیرے دھیرے تقریباً مکمل طور پر غائب ہوچکا ہے۔24 ستمبر 2013 کو بلوچستان کے ضلع آواراں میں اس زلزلے نے شدید تباہی مچائی تھی اور مرنے والوں کی تعداد 400 سے 600 بتائی گئی تھی۔ آواراں کے علاوہ بلوچستان کے دیگر چھ علاقے بھی زلزلے سے متاثر ہوئے تھے جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 7.7 تھی۔اس سانحے کے بعد گوادر کے پاس ایک جزیرہ نمودار ہوگیا تھا جسے ’کوہِ زلزلہ‘ کا نام دیا گیا تھا۔ زلزلے کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد نے اسے دیکھا تھا۔ ماہرین کا خیال تھا کہ اس جزیرے پر ہائیڈروکاربنز موجود ہوسکتے ہیں کیونکہ 2010 میں ہنگول کے قریب پانیوں میں بھی ایسا ہی ایک زلزلہ پھوٹ پڑا تھا جس سے میتھین گیس خارج ہورہی تھی۔اب ناسا کی خلائی تصاویر سے عیاں کہ ہے دھیرے دھیرے سمندر میں جاتا ہوا جزیرہ اب مکمل طور پر غائب ہوچکا ہے اور ثبوت کے طور پر اس کی تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں۔ ناسا کے مطابق اس مقام پر نرم گاڑھے کا ایک آتش فشاں پہاڑ ہے جس کی وجہ جزیرہ نمودار ہوا تھا۔اگرچہ اب بھی یہ تصاویر میں دکھائی دے رہا ہے لیکن جزیرے کی دھندلی تصویر سے عیاں ہے کہ جزیرہ اب اتھلے پانی میں جاچکا ہے۔ سطح آب پر ظاہر ہونے کے بعد کوہِ زلزلہ کی کل لمبائی 20 میٹر اور اونچائی 135 فٹ تک نوٹ کی گئی تھی۔ناسا کے زمینی مشاہدے کے سیٹلائٹ ارتھ آبزرونگ ون اور لینڈ سیٹ 8 نے یہ تصاویر لی ہیں اور ماہرین نے اس پر گہری نظر رکھی ہوئی تھی۔یوایس جیالوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے پروفیسر بِل برنارٹ ایران اور پاکستان کے زلزلے کے ماہر ہیں۔ ان کے مطابق بلوچستان کا سمندر ایسے جزائر کی تشکیل کے لیے نہایت موزوں جگہ ہے۔ ارضیاتی طور پر کم گہرے پانی میں میتھین، کاربن ڈائی آکسائیڈ اور دیگر مائعات موجود ہیں۔ زلزلے سے یہ نظام متاثر ہوتا ہے اور اوپر کی جانب ابل پڑتا ہے۔واضح رہے کہ مکران کے قریب تین ارضیاتی پلیٹیں انتہائی سرگرم ہیں اور یوں اس خطے میں زلزلے کے خطرات اب بھی موجود ہیں۔ ان

کرتارپور کوریڈور کی تعمیر کا 80 فیصد سے زیادہ کام مکمل

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان نے کرتارپور کوریڈور کی تعمیرکا80 فیصد سے زیادہ کام مکمل کرلیا ہے۔نارووال میں زیرو لائن سے گوردوارہ دربارصاحب تک مرکزی سڑک، پل کی تعمیر اور گوردوارہ صاحب کے اطراف میں عمارتوں کی تعمیرمکمل ہوگئی ہے اور یہاں فنشنگ کا کام جاری ہے، توقع کی جارہی ہے کہ پاکستان مقررہ وقت سے پہلے ہی مکمل کرلے گا۔منصوبے پر کام کرنے والے سینئر انجینئر کاشف علی بتایا کہ بنیادی اسٹرکچر 100 فیصد مکمل ہوچکا ہے، اب ہمیں یہاں ٹائل لگانی ہے جس کا آرڈردیا جاچکا ہے۔ دو سے تین ہفتوں میں

ٹائل لگنا شروع ہوجائیں گی۔ ان کے لیے ایک بڑا چیلنج خاص قسم کے سفید سنگ مرمر کی دستیابی ہے، سفید ماربل بہت زیادہ تعداد میں یہاں استعمال کرنا پڑرہا ہے۔ اس وقت لنگرخانہ، درشن خانہ، واش رومز اور ایڈمن بلاک کی عمارت 70 سے 80 فیصد مکمل ہوچکی ہے، اب یہاں بجلی، گیس اورپانی کی وائرنگ کی جارہی ہے۔ مخصوص اسٹائل میں عمارت کی آرچ بنائی گئی ہیں۔کاشف علی کا کہنا تھا گورو صاحب کا جو کھیتی کا ایریا تھا اب وہاں ڈویلپمنٹ ہورہی ہے۔ یہاں کھنڈا صاحب اور 150 فٹ سے اونچا نشان صاحب لگایا جائے گا جو بھارت سے بھی واضع طور پر دیکھا جاسکے گا۔اس کے علاوہ گورو صاحب کا کنواں صاحب اور آم

کا درخت موجود ہے اس کو محفوظ رکھنے کے لیے نیسپاک کے انجینیئر کام کررہے ہیں۔ منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے 70 سے زائد کنٹریکٹرکام کررہے ہیں۔ بارڈرٹرمینل، روڈ اور گوردوارہ صاحب میں جہاں جہاں پارکنگ ایریا ہے وہ حصے بھی کافی حد تک مکمل کرلیے گئے ہیں،اس کے ساتھ ساتھ لینڈسلیپنگ اور شجرکاری بھی کی جارہی ہے.۔گوردوارہ دربارصاحب کرتارپور کے ہیڈ گرنتھی سردار گوبند سنگھ نے بتایا بھارتی سکھ یاتری اگر آج بھی ڈیرہ بابا نانک سے یہاں آنا چاہیں تو ہم نے سڑک مکمل کردی ہے وہ آسکتے ہیں۔ گوردوارہ صاحب کی توسیع، لنگرہال،دو گیٹ مکمل ہوچکے ہیں۔سردارگوبند سنگھ نے کہا بعض عناصرجان بوجھ کر منفی پراپیگنڈا کرتے ہیں کہ یہاں گوردوارہ صاحب کو نقصان پہنچایا گیا ہے اور اس میں تبدیلی کی گئی ہے، میں دنیا بھر کے سکھوں پر یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ گوردوارہ صاحب کی ایک اینٹ کو بھی نہیں چھیڑا گیا ہے، یہ عمارت تاج محل کی طرح کھڑی ہے۔

برطانوی سفیر کی لیک ہونے والی ای میلز میں ٹرمپ سے متعلق حیران کن انکشافات

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکا میں تعینات برطانوی سفیر کی سرکاری ای میلز لیک ہوگئیں جس میں انہوں نے ٹرمپ انتظامیہ کو نااہل، ناکارہ اور غیرمحفوظ قرار دیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں برطانیہ کے سفیر سر کِم ڈارک کی ای میلز لیک ہوگئی ہیں جن میں صدر ٹرمپ کی طرز حکومت پر شدید تنقید کی گئی ہے اور حیران کن انکشافات کیے گئے ہیں۔برطانوی اخبار ’میل آن سنڈے‘ کو ذرائع سے موصول ہونے والی لیک ای میلز میں برطانوی سفیر نے ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت میں وائٹ ہاو¿س کی مجموعی کارکردگی کو ناکارہ اور کئی اہم فیصلوں پر منقسم پایا تاہم انہوں نے امریکی صدر کو مکمل طور پر نظر انداز کرنے پر بھی خبردار کیا۔امریکی صدر کے دورہ برطانیہ سے قبل برطانوی سفیر نے اپنے ملک کے اعلیٰ حکام کو ای میلز میں مشورہ دیا تھا کہ صدر کے دماغ میں بات ڈالنے کے لیے آپ کو اپنے نکات کو سہل یہاں تک کہ دو ٹوک انداز میں پیش کرنا ہوگا جب کہ ایران سے متعلق امریکی پالیسی کے غیر مربوط اور خلفشار کا شکار ہونے کا تذکرہ بھی کیا تھا۔وائٹ ہاﺅس کی جانب سے ابھی تک ان میموز یا مراسلوں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے تاہم اس اہم انکشافات سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں سرد مہری میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ امریکا اور برطانیہ اس آزمائشی دور سے کیسے نبردآزما ہوتے ہیں۔دوسری جانب برطانوی وزارت خارجہ نے اپنے سفیر کی لیک ای میلزکے معاملے کو ’شرارت‘ قرار دیتے ہوئے نظر انداز کرنے کا مشورہ دیا تاہم انہوں نے کہا کہ ہم اپنے وزراءکی حالات سے مکمل آگاہی کے لیے تمام سفیروں سے تعیناتی کے ممالک سے متعلق درست اور کھری معلومات چاہتے ہیں۔

کاروبار کیلئے ٹیکس دینا ہوگا، تاجروں کے تحفظات دور کریں گے، شبر زیدی

لاہور(ویب ڈیسک) چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ٹیکسز کے حوالے سے کاروباری برادری کے تحفظات دور کریں گے لیکن جس کو کاروبار کرنا ہے اسے ٹیکس تو دینا ہی پڑے گا۔ چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو شبر زیدی نے کہاہے کہ گھی کی قیمت نہیں بڑھنے دی جائے گی، چینی اور سیمنٹ کے ڈیلرز پر عائد ٹرن اوور ٹیکس1.5فیصد سے کم کرکے0.25فیصد کردیا ہے، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے غلط استعمال ، اسمگلنگ اور انڈر انوائسنگ کا مسئلہ حل کیے بغیر ملکی صنعت نہیں چل سکتی۔گزشتہ دنوں وزیراعظم اور آرمی چیف کے ساتھ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ذریعے اسمگلنگ اور انڈر انوائسنگ کے خاتمے کیلئے جلد آپریشن شروع کیا جائے گا۔ ہماری مارکیٹیں اسمگل شدہ مال سے بھری پڑی ہیں اس کیلیے چھاپے نہیں ماریں گے بلکہ سورس تلاش کریں گے۔چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ٹیکسز کے حوالے سے کاروباری برادری کے تحفظات دور کریں گے لیکن جس کو کاروبار کرنا ہے اسے ٹیکس تو دینا ہی پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریٹیلرز کے لیے 3 حصوں پر مشتمل ٹیکس کا نیا نظام تشکیل دیا گیا ہے۔شبر زیدی نے نے کہا کہ ایف بی آر چھوٹے اور درمیانے درجے کے اسٹیل میلٹرز کے یلے علیحدہ قانون سازی پر غور کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ 3.41 لاکھ بجلی کے صارفین ہیں جس میں سے 44 ہزار رجسٹرڈ ہیں اور 19 ہزار سیلز ٹیکس میں رجسٹرد ہیں۔انہوں نے کہا کہ مالی سال 2018 کے گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع اس لیے کی ہے تاکہ ٹیکس گزار اپنے گوشوارے درست کرلیں پھر ان سے 5 سال پرانی باتیں نہیں پوچھوں گا، 31 لاکھ کمرشل صارفین کا ڈیٹا ہمارے پاس ہے لیکن کسی کا ماضی نہیں کھولیں گے۔

تیزی سے وزن کم کرنے کا بہترین وقت

واشنگٹن(ویب ڈیسک) سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ وزن کم کرنے کے لیے سب سے ضروری چیز روزانہ کی بنیاد پر کسرت کرنا ہے اور بہترین نتائج کے لیے ورزش کے لیے مناسب وقت کا تعین کرلینا اس سے بھی زیادہ ضروری ہے۔سائنسی جریدے اوبیسٹی میں شائع ہونے والے مقالے کے مطابق امریکی تحقیق کاروں نے ا±س وقت کا درست تعین کرنے کے لیے تحقیق کی جن اوقات میں ورش کرنے سے وزن میں دیگر اوقات کے مقابلے میں تیزی سے کمی آتی ہے۔اس تحقیق کے لیے 400 کے لگ بھگ وزن کی زیادتی کے شکار افراد نے حصہ لیا، ایک گروپ کو کسی بھی وقت ورزش کرنے کی اجازت دی گئی تھی جب کہ دوسرے گروپس کو صبح ، دوپہر یا شام میں سے کسی بھی ایک وقت کو منتخب کرنا تھا۔جو گروپ دن میں کسی بھی وقت ورزش کرلیتا تھا ان کے وزن میں کمی توقع کے مطابق نہیں ہوسکی اور نہ ایسے لوگ ورزش کے دیگر فوائد جیسے چستی، ذہنی ارتکاز اور جسمانی توانائی جیسے فوائد ا±ٹھا سکے۔دوسری جانب وہ گروپ جس نے اپنی ورزش کے لیے دن بھر میں سے کسی بھی ایک وقت کا انتخاب کرلیا اور پھر روزانہ اسی وقت ورزش کرتے رہے ان لوگوں کے وزن میں حیران کن اور واضح کمی دیکھی گئی۔تحقیق سے حاصل ہونے والے نتائج کی بنیاد پر ماہرین کا کہنا ہے کہ بہتر نتائج کے لیے صبح، دوپہر یا شام میں سے اپنی آسانی کے تحت کوئی ایک وقت منتخب کرلیں اور پھر روزانہ اسی وقت ورزش کرنے کو معمول بنائیں اور اس پر آپ کا جسم بھی آپ کا شکر گزار ہوگا۔

وزیر بننے کے بعد سنی دیول نے فلموں کا معاوضہ بھی بڑھادیا

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار سنی دیول نے وزیر بننے کے بعد اپنی فلموں کا معاوضہ بھی بڑھادیا۔اداکار سنی دیول نے الیکشن میں جیت کیا حاصل کی اپنی فلموں کا معاوضہ ہی بڑھادیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سنی دیول نے اپنی اگلی فلم ”فتح سنگھ“ کے لیے 5 کروڑ کا مطالبہ کیا ہے تاہم فلمسازوں کے لیے اتنا معاوضہ دینا آسان نہیں لہذٰا وہ سنی دیول کو فلم سے الگ کرنے پر غور کررہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایت کار راجکمار سنتوشی کی فلم کی زیادہ تر شوٹنگ لندن میں ہونی ہے جب کہ فلم میں وڑوئل ایفیکٹس کا استعمال بھی کیا جائے گا جس کی وجہ سے پہلے ہی فلم کے بجٹ میں 15 سے 18 کروڑ تک کا اضافہ ہوجائے گا۔سنی دیول کو 5 کروڑ کا معاوضہ دینا فلم میکر کے بس کی بات نہیں اس لیے انہو ں نے ”فتح سنگھ“ کو کسی اوراداکار کے ساتھ بنانے کا فیصلہ کیاہے۔ فلم کے پروڈیوسر سنی دیول کی جگہ کسی ساﺅتھ انڈین اداکار کو فلم میں کاسٹ کرنے پر غور کررہے ہیں۔واضح رہے کہ سنی دیول نے بی جے پی کے ٹکٹ پر پنجاب کے حلقے گورداس پور سے الیکشن لڑا تھا اور کامیاب رہے تھے۔

بالی وڈ کو خیرباد کہنے والی ’دنگل گرل‘ کو بگ باس13 میں حصہ لینے کی پیشکش

ممبئی(ویب ڈیسک) بھارتی ٹی وی کے متنازع رئیلیٹی شو بگ باس کی انتظامیہ نے بالی ووڈ کو خیرباد کہنے والی اداکارہ زائرہ وسیم سے سیزن 13 میں حصہ لینے کیلئے رابطہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ٹی وی کے متنازع رئیلیٹی ٹی وی شو بگ باس کی انتظامیہ نے دنگل گرل زائرہ وسیم سے شو میں حصہ لینے کے لیے رابطہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق زائرہ کو یہ پیشکش دلچسپ بھی لگی ہے لیکن انہوں نے ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ وہ شوکا حصہ ہوں گی یا نہیں۔بگ باس اپنے متنازع مواد اور فنکاروں کو شومیں بلاکر لڑائی جھگڑے کروانے کے لیے مشہور ہے۔ تاہم پچھلے کچھ سیزن سے بگ باس شائقین میں وہ توجہ حاصل نہیں کرپارہا جو اسے اپنے ابتدائی سیزن میں حاصل تھی اور اس وقت بالی ووڈ میں صرف زائرہ کے ہی چرچے ہیں جس کی وجہ سے شو کو اچھی ریٹنگ مل سکتی ہے۔بگ باس سیزن 13 رواں سال ستمبر میں شروع ہورہا ہے اور اس بار شائقین کی توجہ بڑھانے کے لیے شو میں تھوڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں جس کے مطابق اس سیزن میں صرف مشہور شخصیات ہی شو کا حصہ بنیں گی۔واضح رہے کہ زائرہ وسیم نے فیس بک پر اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بالی ووڈ چھوڑ رہی ہیں کیونکہ اس کی وجہ سے وہ اپنے مذہب سے دور ہوتی جارہی ہیں۔ زائرہ کے اس اعلان نے پورے بالی ووڈ میں ہلچل مچادی تھی، شوبز سے وابستہ کچھ فنکاروں نے ان کے فیصلے کو سراہاتھا جب کہ کچھ لوگوں نے ان کے فیصلے پر تنقید کی تھی۔