تازہ تر ین

مسئلہ کشمیر، ایرانی صدر کا وزیراعظم عمران خان سے رابطہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) ایرانی صدر نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ طاقت سے نہیں بلکہ مذاکرات سے حل ہو گا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق پاکستانی وزیراعظم عمران خان اور ایرانی صدر حسن روحانی کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے جس میں بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے معاملے پر گفتگو ہوئی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ وادی میں بھارتی جارحیت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ گفتگو کے دوران ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ قانونی مفادات کا حصول اور پرامن زندگی کشمیریوں کا حق ہے۔ بھارت اور پاکستان دونوں تحمل کا مظاہرہ کریں۔ کشمیر کا مسئلہ طاقت سے نہیں بلکہ مذاکرات سے حل ہو گا۔حسن روحانی نے مزید کہا کہ ایران نے ہمیشہ خطے میں تناو¿ اور بدامنی کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کیا ہے اور ایران سمجھتا ہے کہ کشمیر کے مسلمانوں کا یہ قانونی حق ہے کہ کشمیری اپنی خواہش کے مطابق امن کے ساتھ جیسے چاہیں اپنی زندگی گزار سکیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلیاسد قیصر نے بھی کشمیر کے مسئلے کے حل کے لیے پارلیمانی سفارتکاری کرتے ہوئے ایران کی مجلس اسلامی کے سربراہ ڈاکٹر علی لاریجانی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں دونوں راہنماو¿ں نے عالمی فورموں پر مشترکہ لائحہ عمل اپنانے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر انہوںنے کہا کہ کشمیر کے مسئلے کو آئیدہ ہونے والی اسپیکر کانفرنس کے ایجنڈے میں رکھا جائے۔ بھارت کی جانب سے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بھارتی آئین میں یکطرفہ ترمیم کے ذریعے کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کرنے کے بہیمانہ اقدام سے بھی آگاہ کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain