تازہ تر ین

شہباز شریف کی مبینہ بیٹی کی ایک ہندو جنرل کے پوتے سے شادی کی خبر،حقیقت کیا ہے؟اور لڑکی دراصل کس کی بیٹی ہے؟ہندوستان ٹائمز کے حیرت انگیز انکشافات

اسلام آباد (ویب ڈیسک) شہباز شریف کی بیٹی کی ایک ہندو جنرل کے پوتے سے شادی کی خبر، سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف کی بیٹی کی شادی کی خبر بھارتی اخبار دکن ہیرالڈ نے اپنی ویب سائٹ سے ہٹا دی ہے، واضح رہے کہ اس خبر کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی بیٹی کی شادی ایک ہندو جنرل کے پوتے سے ہوئی ہے، لیکن یہ خبر جھوٹی تھی اور اسے اخبار نے اپنی ویب سائٹ سے ہٹا دیا ہے، بھارت کے اخبار ہندوستان ٹائمز نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) پریم ناتھ ہونز کے حوالے سے لکھا کہ یہ خبر جھوٹی اوربے بنیاد ہے، اخبار نے لکھا کہ ریٹائر جنرل کے پوتے سے شادی کرنے والی لڑکی سمعیہ صدیق کا تعلق پاکستان کے شریف خاندان سے نہیں ہے، اخبار نے لکھا کہ لوگوں کو جھوٹی خبر پھیلانے سے پہلے تحقیق کر لینی چاہیے، ہندوستان ٹائمز میں اپنی رپورٹ میں لکھا کہ سمیعہ سعید لاہور کے رہائشی میاں صدیق کی بیٹی ہے جس نے سابق بھارتی لیفیٹننٹ جنرل پریم ناتھ ہونز کے پوتے کانیو پرتاپ ہون سے کورٹ میرج کر لی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain