تازہ تر ین

یوم آزادی کی تقریبات کشمیریوں کے نام

صبح صادق ……..اظہار خیال
مسلمانان ِبرصغیر نے لازوال قربانیوں کے بعد قائداعظم کی ولولہ انگیز قیادت میں 14اگست1947کو آزادی حاصل کی۔آزادی کی یہ تحریک عظیم الشان اور ناقابل فراموش قربانیوں سے بھری پڑی ہے جن سے الحمراءآرٹس کونسل بچوںاورنوجوانوں کو آگہی دے رہا ہے۔الحمرا میںیوم آزادی کے دن کا آغازپرچم کشائی کی تقریب سے ہوا۔ چیئرپرسن بورڈآف گورنرز لاہورآرٹس کونسل منیزہ ہاشمی اورایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراءاطہر علی خان نے دیگر افسران کے ہمراہ پرچم کشائی کی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ بچے اپنے والدین کے ہمراہ بے حد لطف اندوز ہورہے تھے اور آزادی کی خوشیاں منارہے تھے ،شاندار بینڈ پرفارمنس کا سماں ان کی خوشیاں دوبالا کررہا تھا،قومی ترانے کی گونج میںپرچم کشائی کی گئی،مقامی گلوکاروں نے فوک کے ذریعے عوامی ذوق بڑھایا ،اس موقع پر چیئرپرسن بورڈآف گورنرز لاہورآرٹس کونسل منیز ہ ہاشمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ آج ہم اپنے وطن کی آزادفضا میںسانس لے رہے ہیں اور یہ سب ہمارے اسلاف کی قربانیوں کا ثمر ہے، انھوں نے کہا کہ آ زادی حاصل کرنا ناصرف ہمارے آباواجداد کا ایک بہت بڑا کارنامہ تھابلکہ ایک کٹھن کام اورطویل صبر آزما جدوجہد تھی۔ زندہ قومیں اپنی آزادی اورخودمختاری کےلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرتیں،انھوں نے کہاکہ 14اگست کا دن جہاں اپنے ساتھ عظیم اورقابل فخر قربانیوں کی یاد لے کر آتاہے وہاں ہمیں اتحاد، یکجہتی،یقین محکم،تنظیم اور ایمان کا بھی درس دیتاہے۔ چیئرپرسن الحمراءمنیزہ ہاشمی نے کہا کہ آج اس موقع پر ہم اپنے کشمیری بہن ،بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیںاوران کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کا اظہار بھی کرتے ہیں، کشمیریوں کی قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائیں گی۔انھوں نے اس موقع پر بچوں،نوجوانوں کوآزادی کی مبارکباد دی اور کہا کہ ہمیں آزادی کے تقاضے پورے کرنے کےلئے اپنی اپنی حیثیت میں ملک وقوم کا نام روشن کرنے میں اپنا کلیدی کردارادا کرنا ہوگا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراءاطہر علی خان نے کہا کہ ہم آج کی تمام تقریبات کو اپنے کشمیریوں بھائیوں کے نام کرتے ہیں، پوری پاکستانی قوم یک زبان ہو کر کشمیریوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کر رہی ہے۔انھوں نے کہا ہم ایک عظیم قوم ہیں، ارض پاک کا مستقبل تابناک ہے،بچوں ،نوجوانوں کو تحریک پاکستان سے حصول پاکستان تک کی جدوجہد سے متعلق آگہی دینے کےلئے بھرپور اقدامات کررہے ہیں جس کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔ ہم کشمیری بہن ،بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں،کشمیریوں کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی،بھارتی جبر کے سامنے پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے ،بھارت کو اپنا جابرانہ تسلط ختم کرکے کشمیریوں کوآزادی دیناہوگی۔انھوں نے کہا کہ الحمراءآرٹس کونسل اپنی احسن سماجی ومعاشرتی اقدار کاا مین ہے جس کے پرچار کےلئے شب وروز کوشاں ہیں، ادب وثقافت کے فروغ سے احسن معاشرہ کی تکمیل کر رہے ہیں۔پرچم کشائی کے بعد بینڈ پرفارمنس میں شاندار دھنیں پیش کی گئیں۔آرٹسٹوں نے ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد کے ساتھ آزادی واک میں چیئرپرسن منیزہ ہاشمی اور ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراءاطہر علی خان کے ہمراہ شرکت کی اور کشمیریوں کے ساتھ بھرپور اظہار یک جہتی کا مظاہرہ کیا۔
لاہورآرٹس کونسل الحمراءمیں یوم آزادی کے موقع پرملکی سلامتی اور ترقی و خوشحالی کےلئے دعائیں کی گئی،اس موقع پر الحمراءمیں سبز ہلالی پر چموں کے ساتھ کشمیرکا پرچم بھی لہرایا گیا۔قومی پرچم کسی بھی قوم کی آزادی ،عظمت اور استحکام کا مظہر سمجھا جاتا ہے،ہر شخص اپنے قومی پرچم کی حفاظت کو اسی طرح اپنا مقدس فرض سمجھتا ہے جس طرح مادروطن کے دفاع کو سمجھا جاتا ہے۔پرچم سے محبت زندہ اور باشعور قوموں کی علامت ہے جس کا اظہار لاہورآرٹس کونسل الحمراءنے ہال نمبر ایک کی پیشانی پر ایک جہازی سائز کا قومی پرچم لہر گیا،الحمراءکی یوم آزادی کی تقریبات میں شریک عوام میں بھی قومی پرچم،بیجز،جھنڈیاں تقسیم کی گئی۔الحمراءمیں یوم آزادی کی تقریبات پورا دن جاری رہیں،بچوں میںمقابلہ مصوری منعقد کیا گیا،بچوں نے تحریک آزادی پاکستان کے قائدین کی تصاویر بنائیں اس موقع پرچیئرپرسن الحمراءمنیزہ ہاشمی اور ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراءاطہر علی خان نے بچوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔مقابلہ مصوری کا مقصد بچوں کو اپنے قومی ہیروز کی خدمات سے روشناس کرواناتھا ۔ الحمراءآرٹ گیلری میںنایاب تصاویر کی نمائش کا اہتمام کیاگیا، جس میں تحریک پاکستان سے کر حصول کے جدوجہد کے سفر کوعیاں کیاگیا۔اس نمائش میں بچوں ،نوجوانوں کے علاوہ زندگی ہر شعبہ کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی، نمائش کودیکھ کر لوگوں کے دل میں قائدین کی بے پناہ محبت تازہ ہوگئی۔ان کا کہنا تھا ایسے پروگرام دل میں ولولہ پیدا کرتے ہیں اور پاکستانیوں کا دل وطن کی محبت سے سرشار ہوجاتا ہے ۔اس کے علاوہ بچوں کا ڈرامہ عینک والا جن پیش کیا گیا جس میں ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراءاطہر علی خان نے نامور اداکار مسعود اختر ،مذہبی سکالر ڈاکٹر طارق شریف زادہ اور ڈائریکٹرعینک والا جن حسیب پاشا کے ہمراہ آزادی کا کیک کاٹا۔الحمراءآرٹس کونسل کا یہ پروگرام الحمراءہال نمبر ایک میں پیش کیا گیا،ڈرامہ میں ہال کھچا کھچ بھرا تھا، بچوں کی دلچسپی دیدنی تھی ۔مزید براں ڈرامہ الٰہ دین کا چراغ ،تعلیم اور پتلی تماشا بھی آزادی کے پروگرام کا حصہ تھے ۔آزادی میوزک شو میں ملی نغمے ،ترانے اور ثقافتی پرفارمنس عوامی توجہ کا مرکز رہیں،لاہورآرٹس کونسل الحمراءمیں یوم آزادی کی تقریبات دو ہفتے تک جاری رہیںجن میں میوزک پروگرام ”آزادی کے رنگ ،موسیقی کے سنگ“ پیش کیا گیا ۔ ایک نمائش ”آرٹ آف پاکستان“کا انعقاد کیا گیا ،نمائش میں آویزاں تصاویر میں قومی تشخص اور زندگی مختلف پہلوو¿ں کو اجاگر کیا گیا۔الحمراءکے یوم آزادی کے حوالے سے منعقدہ ہر پروگرام میں نوجوانوں کو قائدین پاکستان کی جدوجہد سے روشناس کروایا گیا،شہداءکی قربانیوں کویاد کیا گیا اور کشمیریوں کے ساتھ بھرپور اظہار یک جہتی کیا۔الحمراءکلچرل کمپلیکس میں بھی یوم آزادی کی تقریبات منعقد کی گئیں جن میں بچوں میں مقابلہ مصوری، ورکشاپس ،نمائشیں ،ٹاک شو شامل ہیں۔ لاہورآرٹس کونسل الحمراءنے یوم آزادی پاکستان کے دن کو پروقار طریقے سے منایا،یہاں منعقد ہونے والی تمام تقاریب میں کشمیریوں کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کیا گیا۔الحمراءکا شمار چونکہ پاکستان کے صفحہ اول کے ادبی وثقافتی اداروں میں ہوتاہے،اس حوالے سے اس ادارے میںیوم آزادی کی تقریبات کو قومی امنگوں کے عین مطابق منایا گیا۔
(کالم نگارسیاسی وادبی امورپرلکھتے ہیں)
٭….٭….٭


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2016 All Rights Reserved