تازہ تر ین

پنجاب حکومت کاپلاسٹک کے تھیلوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

لاہور(ویب ڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی طرح پنجاب حکومت نے بھی پنجاب میں پلاسٹک کے تھیلوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیاہے،وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے پلاسٹک کے تھیلوں پرپابندی سے متعلق سمری منظور کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق ” پلانٹ فار پاکستان مہم“ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ آئندہ کابینہ کے اجلاس میں پلاسٹک کے تھیلوں پرپابندی کی منظوری لی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں وسیع پیمانے پر پودے لگائے جائیں گے،پاکستان کی تاریخ میں ایسی شجرکاری کی مثال نہیں ملتی،حکومت پنجاب شجرکاری کیلئے سرگرم ہے،شجرکاری پروجیکٹ کیلئے خطیر رقم مختص کی گئی ہے،جنگلات میں اضافے کا ہدف پورا کریں گے، پاکستان کو سرسبز و شاداب بنائیں گے۔وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے کہا کہ شجرکاری مہم پاکستان تحریک انصاف کی اولین ترجیح ہے، شجرکاری مہم ایک گیم چینجر ثابت ہو گی،شجرکاری مہم میں طلبا و دیگر شعبہ ہائے زندگی کے افراد کو شامل کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلین ٹری سونامی کے تحت چھبیس ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، اگلے چار سالوں میں بیالیس کروڑ پودے لگائے جائیں گے جو ریکارڈ ہوگا، گرین اور سر سبز پنجاب کیلئیایسے تاریخی منصوبے کی مثال نہیں ملتی۔عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت پہلی بار سرکاری زمینوں پر قبضے سے واگزار کروا رہی ہے، اس مہم سے ہزاروں ایکٹر واگزار کروا کر سرکاری اداروں کو واپس کیاجارہاہے جسے شجر کاری کیلئے مختص کر د یا گیا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ درخت ہمارے دوست ہیں جو ہمیشہ وفا کرتے ہیں ایسے دوستوں کو کبھی فراموش نہیں کرنا چاہئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain