تازہ تر ین

مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے حکومتی کوششوں پر عوام کی اکثریت مطمئن، سروے

لاہور : (ویب ڈیسک)مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے حکومتی کوششوں پر عوام کی اکثریت مطمئن، گیلپ سروے میں 66 فیصد افراد نے حکومتی کاوشوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔سروے کے نتائج کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے کی جانے والی مجموعی کوششوں پر 64 فیصد افراد مطمئن نظر آئے۔مسئلہ کشمیر پر امریکا کے کردار پر 72 فیصد افراد نے عدم اطمینان کا اظہار کیا جبکہ اسلامی ملکوں کے کردار پر 53 فیصد افراد مطمئن نظر آئے۔مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کے کردار پر 45 فیصد لوگوں نے عدم اطمینان کا اظہار کیا۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے عہدہ سنبھالنے کے بعد کہا تھا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ پوری دنیا میں اس طرح لڑیں گے جیسا ماضی میں کسی نے نہیں لڑا اور وہ دنیا میں مقبوضہ کشمیر کے سفیر ہوں گے۔گزشتہ ماہ ہونے والی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے بھرپور طریقے سے کشمیر کا مسئلہ دنیا کے سامنے رکھا تھا۔اس کے علاوہ ترک صدر طیب اردوان، ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد و دیگر ممالک نے بھی اس فورم پر کشمیر کا تذکرہ کیا تھا۔خیال رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ وادی میں 5 اگست سے لاک ڈاؤن جاری ہے جس کے باعث وادی میں انسانی بحران جنم لے چکا ہے۔مقبوضہ وادی میں بچوں کے دودھ، ادویات اور اشیائے ضروریہ کی شدید قلت ہے جبکہ ٹیلیفون، موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی مکمل بند ہے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی لاک ڈاؤن کو 64 روز ہوگئے ہیں اور وہاں کاروبار زندگی بند اور مواصلاتی رابطے بدستور منقطع ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain