تازہ تر ین

188 پارلیمانوں پر مشتمل جنرل اسمبلی اجلاس، پاکستان کی بھارت کو تاریخی شکست

سربیا (ویب ڈیسک) بلغراد میں دنیا کی 188 پارلیمانوں پر مشتمل انٹرپارلیمانی یونین کی جنرل اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی قیادت میں پاکستانی پارلیمانی وفد نے شرکت کی۔ اِس اجلاس میں بھارتی چالیں ناکام ہوئیں اور پاکستانی پارلیمانی سفارتکاری کی تاریخی فتح ہوئی، اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ایشیاءپیسیفک ممالک نے آئی پی یو کی مجلس عاملہ کیلئے متفقہ نمائندہ منتخب کرنا تھا اور پاکستان کی پارلیمنٹ نے اس عہدے کیلئے سینیٹر رضا ربانی کو نامزد کیا تھا۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ پاکستان نے گروپ میں خفیہ رائے دہی کا مطالبہ کیا تھا جس پر بھارتی وفد نے انتخابات مو¿خر کروانے کی کوشش کی تاہم اپنی یقینی ہار دیکھتے ہوئے بھارتی امیدوار نے اپنا نام واپس لینے کا اعلان کیا اور شکست تسلیم کی۔اعلامیے کے مطابق آخری وقت میں بھارتی لوک سبھا نے کانگریس کے رکن ششی تھرور کو امیدوار نامزد کیا تھا، بھارتی کوشش کو 34 رکنی ایشیاء پیسیفک گروپ کے کسی بھی رکن سے پذیرائی نہ مل سکی، بھارتی امیدوار کی انتخاب سے دستبرداری پر سینیٹر رضا ربانی بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رضا ربانی 3 سال کیلئے انٹر پارلیمانی یونین کی مرکزی مجلس عاملہ کے رکن جبکہ سینیٹر جاوید عباسی ڈرافٹنگ کمیٹی کے رکن ہوں گے۔ اعلامیے کے مطابق سینیٹر رضا ربانی کے علاوہ ایشیاء پیسیفک گروپ نے سینیٹر شیری رحمان کو کمیٹی برائے پائیدار ترقی، مالیات اور تجارت کا رکن بھی منتخب کرلیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain