اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورہ ایران کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، عمران خان کل سعودی عرب جائیں گے۔وزیراعظم عمران خان ریاض دورے کے موقع پر سعودی فرما نرواں شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے جس میں خطے میں بڑھتی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔یا د رہے کہ وزیر اعظم عمران خان گذشتہ روز ایک روزہ ہنگامی دورے پر تہران پہنچے، ایرانی صدر حسن روحانی اور سپریم لیڈر علی خامنہ ای سے ملاقاتیں کیں۔ مشترکہ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے خلیجی ممالک کو ممکنہ فوجی تنازع سے بچانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا خلیجی ممالک میں تمام فریقین بات چیت سے مسائل حل کریں۔