تازہ تر ین

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔ کابینہ اجلاس کا 15 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا ہے۔ وزیراعظم دورہ ایران اور سعودی عرب سے متعلق کابینہ کو آگاہ کریں گے۔ سعودی عرب اور ایران کے درمیان سہولت کاری کے معاملے پر اعتماد میں لیا جائے گا اورملکی سیاسی اورمعاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔کابینہ کو متروکہ وقف املاک کے اثاثہ جات پر بریفنگ دی جائے گی۔ اسلام آباد ماسٹر پلان، سی ڈی اے کی تنظیم نوپرکابینہ کو بریف کیا جائے گا جب کہ عوامی مفادات سے متعلق اقدامات پرعمل درآمد رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain