تازہ تر ین

وزیراعظم نے اشیاکی قیمتوں میں استحکام کیلئے وزرائے اعلیٰ کو طلب کرلیا، فردوس عاشق اعوان

لاہور (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کابینہ اجلاس میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے پر زور دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ روزمرہ ضرورت کی اشیا کی قیمتوں میں استحکام لایا جائے۔اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو آگاہ کرتے ہوئے معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم نے دورہ چین اور ایران کے حوالے سے کابینہ کو اعتماد میں لیا۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ‘وزیراعظم نے ضروریات اشیا کی قیمتوں کا جائزہ لینے کے بعد وزارت شماریات کو ہدایات دی ہیں کہ قیمتوں میں استحکام رہنا چاہیے، طلب اور رسد میں پیدا ہونے والے خلا کی وجہ ذخیرہ اندوز ہیں جو جان بوجھ کر من پسند چیزوں میں کمی پیدا کرکے عوام کے لیے مشکلات کھڑی کرتے ہیں اس پر کوئی رعایت نہ برتی جائے’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘اس طرح کی قیمتیں تبدیل کرنے کے بجائے قیمتوں کو استحکام دیا جائے اور استحکام کو برقرار رکھنا حکومت وقت کی اولین ترجیح اور ذمہ داری ہے اور وزیراعظم نے اس ذمہ داری کو محسوس کرتے ہوئے صوبائی حکومتوں اور وزرا اعلیٰ کو جمعے کو طلب کیا ہے جہاں قیمتوں کے میکنزم پر بات ہوگی کہ قیمتوں کے استحکام کے لیے صوبائی حکومتوں کے ادارے فعال کردار ادا کریں’۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ‘کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 2 اکتوبر کے فیصلوں اور کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے 4 اکتوبر کے فیصلوں کی توثیق کی ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘کابینہ کو بتایا گیا کہ وزارت صحت کی جانب سے 89 ادویات کی قیمتیں کم کرنے کے حوالے سے ایک سمری لائی جا رہی ہے اور وزیراعظم نے وزارت صحت کو ہدایت کی کہ جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں اور مارکیٹ میں ادویات کی کمی پر نظر رکھیں’۔وزیراعظم کی معاون خصوصی نے کہا کہ ‘کابینہ نے ڈاکٹر عصمت ا?را کو منیجنگ ڈائریکٹر نیشنل فرٹیلائزر کمپنی اور ایس مسعود کو سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج سیکیورٹیز (ایس ای سی پی) پالیسی بورڈ کا رکن تعینات کرنے کی منظوری دی’۔انہوں نے کہا کہ ‘آج کابینہ کے اجلاس میں سب سے اہم فیصلہ ہوا وہ رئیل اسٹیٹ کے حوالے سے تھا، رئیل اسٹیٹ ریگولیشن اینڈ ڈیولپمنٹ آرڈیننس 2019 کے تحت رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی گئی’۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اسلام آباد میں عمارتوں، زمینوں اور سڑکوں سمیت متعدد معاملات کے حوالے سے ماسٹرپلان کی منظوری دی گئی ہے جس کو ماہرین تیار کریں گے اور انہیں اگلے دو برس میں مکمل منصوبہ پیش کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سی ڈی اے کی تجدید کی اصولی منظوری دی گئی ہے اور سی ڈی اے کو مکمل طور پر خودمختاری ادارے کے طور پر متعارف کروایا جارہا ہے جو اسٹیٹس کو سے نکل کر دور حاضر کا بہترین ادارہ بنے گا۔انہوں نے کہا کہ ‘لنگر خانوں کے قیام کے حوالے سے پالیسی کی کابینہ نے منظوری دی ہے جس کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے آگے بڑھایا جائے گا’۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain