تازہ تر ین

برطانوی شاہی جوڑا آج صدر مملکت اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرے گا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک)برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ شہزادی کیٹ میڈلٹن آج صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے جبکہ عمران خان شاہی جوڑے کے اعزازمیں ظہرانہ بھی دیں گے۔تفصیلات کے مطابق برطانوی شاہی جوڑے شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ شہزادی کیٹ میڈلٹن کی آج کی مصروفیات کا شیڈول جاری کردیا گیا ، شاہی جوڑا صبح10 بجے اسلام آباد کے سرکاری سکول کا دورہ اور 11 بجے ٹریل فائیو پر ماحولیات کی تقریب میں شرکت کرے گا۔شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن کی صدر عارف علوی سے ملاقات 12 بجے ہوگی جبکہ دوپہر ایک بجے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات طے ہیں، عمران خان شاہی جوڑے کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیں گے۔خصوصی مہمان شام 6 بجے پاکستان مونومنٹ کا بھی دورہ کریں گے اور رات برطانوی ہائی کمیشن میں قیام کریں گے۔یاد رہے گذشتہ رات برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ شہزادی کیٹ میڈلٹن پاکستان پہنچے تو وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے استقبال کیا ، روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے برطانوی شاہی جوڑے کو گل دستہ پیش کئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain