تازہ تر ین

نواز شریف مایوس، حسین نواز کو لندن میں وصیت بھجوادی،بیٹوں کو لکھا خط منظر عام پرآگیا

لاہور (حسنین اخلاق) چینل ۵ نے ن لیگ کے قائد نوازشریف کے جیل سے اپنے صاحبزادے حسین نواز کو لکھے گئے خط کے مندرجات حاصل کرلئے، میاں نواز شریف کی جانب سے حسین نواز کو لکھا گیا خط صدر مسلم لیگ شہباز شریف کو لکھے خط سے پہلے لکھا گیا تھا۔ کارکنان اور بالخصوص عوام کو متحرک کرنے کے لئے کن سیاسی ایشوز کو نمایاں کرنا ہے وہ بھی خط کا حصہ ہیں۔ شریف خاندان ذرائع کے مطابق ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف نے لندن میں موجود اپنے بڑے صاحبزادے حسین نواز کو مذکورہ خط میں آزادی مارچ کے حوالے سے پارٹی رہنماو¿ں کو جو ذمہ داریاں دی جانی ہیں ان سے متعلق ہدایات دی ہیں۔ دوسری جانب معلوم ہوا ہے کہ ن لیگی قیادت کو مختلف ذرائع سے یہ مصدقہ اطلاعات ملی ہیں کہ 20 اکتوبر تک گرفتاریاں شروع ہوجائیں گی اور صف اول کی ساری لیڈر شپ کو پکڑا جاسکتا ہے۔ اسی لئے خط میں گرفتار ن لیگی قائد نے متبادل قیادت کے لئے ممکنہ نام بھی خط میں تحریر کئے۔ اسی طرح خط میں حکومت مخالف تحریک کے دوران ن لیگ کے جلسوں، جلوسوں اور آزادی مارچ میں شریک ہونے والے کارکنان کے ہونے والے اخراجات کو کیسے اور کن افراد یا ذرائع سے پورا کرنا ہے یہ بھی بتایا گیا ہے۔ شریف خاندان ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے قید کے دوران اپنے سیاسی نظریات، قید اور اس دوران ان سے ملنے والے مقتدر افراد سے متعلق متعدد خط اپنے دونوں صاحبزادوں کو تحریر کئے ہیں جنہیں مستقبل میں کتابی شکل میں شائع بھی کیا جائے گا جبکہ جیل سے یہ خطوط بائی ہینڈ بھجوائے گئے ہیں۔ میاں نواز شریف نے اپنی وصیت کے حوالے سے بھی ایک تحریر بھی بیرون ملک بھجوائی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain