تازہ تر ین

وزیراعظم عمران خان نے چائنہ حب پاور جنریشن پلانٹ کا افتتاح کردیا

بلوچستان (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے صوبہ بلوچستان میں 1320 میگا واٹ کے چائنا حب پاور جنریشن پلانٹ کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں وزیراعظم عمران خان کے علاوہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال سمیت چین کے حکام بھی موجود تھے۔بلوچستان میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں کیونکہ یہ سی پیک کے تحت پہلا ایک مشترکہ منصوبہ ہے اور ہم یہی تسلسل آگے دیکھنا چاہتے ہیں کہ کیونکہ اس طرح کے مشترکہ منصوبے خوش آئند ہے اور حکومت پاکستان اس کے لیے ہر طرح کی سہولیات فراہم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے لیے کوشش کریں کہ کم از کم 20 فیصد کوئلہ تھر سے لایا جائے کیونکہ اس سے غیرملکی زرمبادلہ محفوظ ہوگا، اس وقت ہمارا سب سے بڑا مسئلہ کرنٹ اکاو¿نٹ خسارہ ہے، جب ہماری حکومت آئی تو 20 ارب ڈالر کا خسارہ تھا اور اسی وجہ سے روپے کی قدر پر دباو¿ ہوا اور ڈالر مہنگا ہوگیا۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اسی وجہ سے مہنگائی ہوئی کیونکہ جب روپے کی قدر میں کمی ہوتی ہے تو جو بھی چیز درآمد ہوتی ہے وہ مہنگی ہوجاتی ہے، لہٰذا ہم چاہتے ہیں کہ اب جو بھی ہمارے پاور پروجیکٹ بنیں اس میں مقامی فیول استعمال ہو۔قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے کراچی کا مختصر دورہ کیا، جہاں انہوں نے گورنر سندھ عمران اسمٰعیل سے ملاقات کی۔اس کے علاوہ وزیراعظم نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان سمیت سندھ اسمبلی کے پی ٹی آئی اراکین سے بھی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی اور کہا کہ کراچی کے مسائل کے حل کی ذمہ داری سندھ حکومت کی ہے لیکن وفاقی حکومت عوام کی فلاح کو دیکھتے ہوئے ان مسائل کے حل کے لیے اپنے وسائل بروئے کار لائے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain