تازہ تر ین

عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

کراچی(ویب ڈیسک) ڈالر کی قدر میں کمی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کم ہونے کے باوجود ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ۔ذرائع کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر 4 پیسے گر گئی اور ڈالر 155 روپے 88 پیسے سے کم ہو کر 155 روپے 84 پیسے پر بند ہوا، دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 2 ڈالر کی کمی ہوئی اور فی اونس سونے کی قیمت 1502 ڈالر پر آگئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کم ہونے کے باوجود ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 500 روپے اور 429 روپے کا اضافہ ہوگیا۔سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 88 ہزار روپے جب کہ دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 75 ہزار 446 روپے ہوگئی۔ اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1040 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 891 روپے 63 پیسے پر مستحکم رہی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain