تازہ تر ین

بھارتی پنجاب میں وزیراعظم عمران خان کے حق میں بل بورڈ

لاہور (ویب ڈیسک)بھارت کے پنجاب میں کرتارپور راہداری کے افتتاح سے قبل ہی وزیراعظم عمران خان کو اصل ہیرو قرار دیتے ہوئے ان کے حق میں بل بورڈ آویزاں کردیا گیا۔بھارتی پنجاب کے بڑے شہر امرتسر میں کرتار پور راہداری کے حوالے سے بل بورڈ لگا دیا گیا ہے جس میں عمران خان کے ساتھ ساتھ سابق کرکٹر اور کانگریس کے رکن اسمبلی نوجوت سنگھ سدھو کی تصاویر بھی شامل ہیں۔امرتسر میں لگائے گئے بل بورڈ کا متن ہے کہ ‘کرتارپور راہداری کے اصل ہیرو نوجوت سنگھ سدھو اور عمران خان ہیں’۔رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے حق میں یہ بل بورڈ ماسٹر ہر پال سنگھ کی جانب سے لگایا گیا ہے۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان 9 نومبر کو کرتار پور راہداری کا افتتاح کریں گے جس میں شرکت کے لیے سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو بھی دعوت دی گئی ہے۔سابق بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ نے ایک عام شہری کی حیثیت سے تقریب میں شرکت پر رضامندی ظاہر کردی تھی۔بھارت نے کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے 575 افراد کی فہرست پاکستانی حکام کو بھیجوا دی ہے تاہم اس میں نوجوت سنگھ سدھو کا نام شامل نہیں تھا اس لیے انہیں بھی باقاعدہ دعوت دی گئی۔کرتار پور پاکستانی پنجاب کے ضلع نارووال میں شکر گڑھ کے علاقے میں دریائے راوی کے مغربی جانب واقع ہے۔ جہاں سکھوں کے پہلے گرونانک دیو جی نے اپنی زندگی کے 18 برس گزارے تھے۔کرتارپور میں واقع دربار صاحب گردوارہ کا بھارتی سرحد سے فاصلہ تین سے چار کلومیٹر کا ہی ہے۔سکھ زائرین بھارت سے دوربین کے ذریعے ڈیرہ بابانک کی زیارت کرتے ہیں بابا گرونانک کی سالگرہ منانے کے لیے ہزاروں سکھ زائرین ہر سال بھارت سے پاکستان آتے ہیں۔پاکستان میں واقع سکھوں کے دیگر مقدس مقامات ڈیرہ صاحب لاہور، پنجہ صاحب حسن ابدال اور جنم استھان ننکانہ صاحب کے برعکس کرتار پور ڈیرہ بابا نانک سرحد کے قریب ایک گاو¿ں میں ہے۔بھارت اور پاکستان کے درمیان کرتارپور سرحد کھولنے کا معاملہ 1988 میں طے پاگیا تھا لیکن بعد ازاں دونوں ممالک کے کشیدہ حالات کے باعث اس حوالے سے پیش رفت نہ ہوسکی۔سرحد بند ہونے کی وجہ سے ہر سال بابا گرونانک کے جنم دن کے موقع پر سکھ بھارتی سرحد کے قریب عبادت کرتے ہیں اور بہت سے زائرین دوربین کے ذریعے گردوارے کی زیارت بھی کرتے ہیں


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain