تازہ تر ین

دوستی کے دعویدار سلمان خان نے راحت فتح علی کیساتھ ہاتھ کردیا

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ میں دوستیوں کے لیے مشہور دبنگ اداکار سلمان خان نے راحت فتح علی خان کو دھوکا دے دیا۔بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان فلم انڈسٹری میں دوستیوں کے لیے مشہور ہیں۔ سلومیاں کے بالی ووڈ میں کئی دوست ہیں جن میں سے ایک پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان ہیں جنہوں نے سلمان خان کی فلموں کے لیے کئی سپر ہٹ گانے گائے ہیں۔راحت فتح علی خان کی آواز میں گائے گئے گیتوں نے سلمان خان کی فلموں کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سلمان خان کی فلم میں راحت فتح علی کی آواز میں ایک گانا ضرور شامل ہوتا ہے۔ تاہم پاک بھارت حالیہ کشیدگی سلمان اور راحت فتح علی خان کی دوستی کے بیچ آگئی اور سلمان خان نے راحت فتح علی خان کو دھوکا دے دیا۔دراصل راحت فتح علی خان نے دبنگ سیریز کی تیسری فلم ”دبنگ 3“ کے لیے ”نیناں لڑے“ گانا ریکارڈ کروایاتھا۔ گانا ریکارڈ کیا جاچکا تھا اور میوزک ڈائریکٹر ساجد واجد کے ساتھ فلم کی پوری ٹیم اس گانے کو لے کر بہت پ±رجوش تھی۔تاہم سلمان خان نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی حالیہ کشیدگی کے باعث راحت فتح علی خان کی آواز میں ریکارڈ گانا فلم سے نکال کر گلوکار جاوید علی کی آواز میں دوبارہ ریکارڈ کرکے فلم میں شامل کیا ہے۔ سلمان خان نے انسٹاگرام پر گانے کی پہلی جھلک شیئر کرتے ہوئے لکھا ”یہ ہے ہمارا رومینٹک انداز، سنئے اور مزے لیجئے نیناں لڑے کے ساتھ“۔واضح رہے کہ راحت فتح علی خان نے دبنگ سیریز کی پچھلی دو فلموں کے لیے ”تیرے مست مست دو نین“ اور”دغاباز رے“ گایا تھا اور یہ دونوں گانے نہ صرف سپر ہٹ ثابت ہوئے تھے بلکہ فلم کی کامیابی میں بھی اہم کردار ادا کیاتھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain