تازہ تر ین

پاکستان کو کبڈی ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی، بھارت بھی شرکت پر رضامند

لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان کو تاریخ میں پہلی بار کبڈی ورلڈ کپ میزبانی مل گئی اور آئندہ سال ہونے والے عالمی ایونٹ میں بھارتی ٹیم نے بھی شرکت کی یقین دہانی کرا دی ہے۔پاکستان آئندہ سال 12 جنوری سے کبڈی ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا اور لاہور شہر اس 7روزہ ایونٹ کی میزبانی کرے گا جس میں شرکت کے لیے بھارتی کبڈی فیڈریشن نے بھی رضامندی ظاہر کردی ہے۔کبڈی ورلڈ کپ میں بھارت، ایران، امریکا، آسٹریلیا، انگلینڈ، کینیڈا شریک ہوں گے جبکہ کینیا، ناروے، نیوزی لینڈ اور جرمنی نے بھی شرکت کی خواہش ظاہر کی ہے۔صدر پاکستان کبڈی فیڈریشن چوہدری شافع حسین نے لاہور میں پریس کافرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ کبڈی کا عالمی میلہ آئندہ سال پاکستان میں ہو گا اور لاہور 12 سے 18 جنوری تک کبڈی ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں ہونے والے ورلڈ کپ میں 10 ٹیمیں شرکت کریں گی جکہ دو ٹیمیں کوالیفائنگ راو¿نڈ کے بعد میگا ایونٹ کا حصہ بنیں گی،ایونٹ میں تین براعظم کی ٹیمیں شامل ہوں گی جس میں پاکستان، انڈیا، ایران، امریکا، برطانیہ، کینیڈا، کینیا اور سیرالیون کی ٹیمیں براہ راست شرکت کریں گی۔کبڈی ورلڈ کپ میں ناروے، اسپین، جرمنی ، کیمرون اور دیگر ٹیموں میں سے دو ٹیمیں کوالیفائنگ راو¿نڈ کے بعد عالمی ایونٹ کا حصہ بنیں گی۔کبڈی ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کو ایک کروڑ، رنراپ کو 75 لاکھ جبکہ تیسری پوزیشن کی ٹیم کو 50 لاکھ انعام دیا جائے گا۔کبڈی ورلڈ کپ کے انعقاد کا آغاز 2010 میں ہوا تھا اور اب تک 6 ورلڈ کپ مقابلے منعقد ہو چکے ہیں جن میں سے پانچ میں پاکستانی کبڈی ٹیم نے شرکت کی تھی۔اب تک ہونے والے تمام ورلڈ کپ مقابلے بھارت میں منعقد ہوئے جن میں سے چار کے فائنل میں قومی ٹیم شکست ہوئی جبکہ ایک میں قومی ٹیم تیسرے نمبر پر رہی تھی جبکہ آخری عالمی میں قومی ٹیم شرکت نہیں کر سکی تھی۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2016 All Rights Reserved