تازہ تر ین

عمران خان اور بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کا پرانا تعلق نکل آیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان اور بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندر سنگھ کے درمیان ایک پرانا تعلق نکل آیا۔سکھ برادری کے مذہبی پیشوا بابا گرونانک کی 550 ویں سالگرہ کے موقع پروزیر اعظم عمران خان نے کرتار پور راہداری کا افتتاح کیا تھا جس میں 550 سکھ یاتریوں کے ساتھ بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندر سنگھ بھی پاکستان آئے تھے۔گوردوارہ جاتے وقت بس کے 5 منٹ کے قلیل سفر میں وزیراعظم عمران خان اور امریندر سنگھ کے درمیان ماضی کے حوالے سے گفتگو بھی ہوئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعلیٰ ہاو¿س پنجاب کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ کرتار پور راہداری پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان اور امریندر سنگھ کے مابین رابطے کا محور بھی تھا، کرتار پور گوردوارہ تک مختصر بس کے سفر کے دوران عمران خان اور بھارتی وزیر اعلیٰ پنجاب کا مشترکہ دلچسپ موضوع کرکٹ تھا اور دونوں نے اس سے متعلق بات چیت بھی کی۔بیان میں مزید بتایا گیا کہ اس سفر میں امریندر سنگھ اور عمران خان کو ان کے اہل خانہ کے مابین خصوصی روابط کے بارے میں بھی معلوم ہوا، حالانکہ دونوں اس سے قبل کبھی نہیں ملے تھے اور ایک دوسرے کو ذاتی طور پر نہیں جانتے تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے گفتگو کے دوران امریندر سنگھ نے انہیں بتایا کہ عمران خان کے چچا جہانگیرخان محمد نثار، لالہ امرناتھ، فاسٹ بولر امر سنگھ اور دو بلے باز (وزیر علی اور عامر علی) کے ساتھ پٹیالہ سے کرکٹ کھیل چکے ہیں اور اس 7 رکنی ٹیم کی قیادت امریندر سنگھ کے والد ماہاراجہ یادوندر سنگھ نے 1934 سے 1935 تک کی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم عمران خان بھارتی وزیر اعلیٰ پنجاب کے ساتھ اس قلیل گفتگو میں ماضی کے تعلقات کے بارے میں جان کر لطف اندوز بھی ہوئے۔واضح رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے کرتار پور راہداری کا افتتاح کیا تھا، حکومتِ پاکستان نے 11 ماہ کی ریکارڈ مدت میں کرتارپور راہداری مکمل کی اورگوردوارہ دربار صاحب کودنیا کا سب سے بڑا گوردوارہ بنادیا۔سکھ یاتری اسے بابا گورونانک کے 550 ویں جنم دن پر حکومتِ پاکستان کی طرف سے تحفہ قرار دے رہے ہیں، بھارتی سکھ یاتریوں کی طرف سے لائی گئی سونے کی پالکی یہاں نصب کر دی گئی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain