تازہ تر ین

کراچی میں سیارہ عطارد زمین اور سورج کے درمیان 10 منٹ تک دیکھا گیا

کراچی (ویب ڈیسک)زمین سے سب سے زیادہ فاصلے اور سورج کے سب سے قریب موجود سیارہ عطارد زمین اور سورج کے درمیان سے گزر رہا ہے جس کا نظارہ پاکستان سمیت مختلف ممالک میں کیا جارہا ہے۔نظام شمسی کا سیارہ عطارد کراچی میں بھی دیکھا گیا اور جامعہ کراچی کے فلکیاتی رسدگاہ ’اسپا‘ میں عطارد کوریکارڈ کیاگیا، عطارد کو دیکھنے کیلئے اساتذہ، طلبہ اور دیگر افراد موجود تھے۔کراچی میں سیارہ عطارد کو دیکھنے کے منظر کا دورانیہ 10 منٹ تک تھا، اسپا کے مطابق 16انچ میڈٹیلی اسکوپ سے فلکیاتی منظر کو دیکھا گیا، عطارد کے ظاہر ہونے کا وقت 5 بج کر 34 منٹ پرشروع ہوا اور عطارد سورج کےعین درمیان میں 5 بج کر 44منٹ پر پہچنا۔سیارہ ع±طارد 11 نومبر کو زمین اور سورج کے درمیان سے گزرے گا۔پروفیسر ڈاکٹر تنویر اقبال کا کہنا ہے کہ عطاردکا سورج کےگرد ایک چکر 88 زمینی دنوں کے برابر ہے، عطاردکا مشاہدہ زمین اور سورج کے سیدھ میں آنے پر ہوتا ہے، یہ مشاہدہ ایک صدی میں 13 سے14 بارکیاجاسکتا ہے، آئندہ یہ مشاہدہ 2032 میں کیاجاسکے گا۔قبل ازیں ڈائریکٹر اسپیس سائنس اسپارکو غلام مرتضیٰ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ عطارد شام ساڑھے 5 بجے زمین اور سورج کے درمیان آئے گا، زمین اور سورج کے درمیان عطارد کا یہ سفر تقریباً 5 گھنٹے بعد ساڑھے 11 بجے اختتام پذیر ہوگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain