تازہ تر ین

بابر اور اسد کی عمدہ بیٹنگ، آسٹریلین اے کے باﺅلرز بے بس

آسٹریلیا (ویب ڈیسک)آسٹریلیا اے کے خلاف سہ روزہ وارم اپ میچ میں پاکستانی بلے بازوں بابر اعظم اور اسد شفیق نے میزبان باو¿لرز کو تختہ مشق بناتے ہوئے قومی ٹیم کی پوزیشن کی مستحکم کردی۔پرتھ میں کھیلے جا رہے سہ روزہ ڈے اینڈ نائٹ پریکٹس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو ابتدا میں اچھا ثابت نہ ہو سکا۔13 کے مجموعی اسکور پر کپتان اظہر علی پویلین لوٹ گئے البتہ اس کے بعد حارث سہیل اور شان مسعود نے قدرے سنبھل کر بیٹنگ کی اور اسکور کو 47 تک پہنچا دیا۔اسی اسکور پر حارث کی 18 رنز کی اننگز اختتام کو پہنچی جبکہ 60 کے اسکور پر دوسرے اوپنر شان مسعود بھی 22 رنز بنا کر چلتے بنے۔60 رنز پر ابتدائی 3وکٹیں گرنے کے بعد اسد شفیق کا ساتھ دینے بابر اعظم اور دونوں نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے میزبان باو¿لرز کی خوب خبر لی۔اس کے بعد آسٹریلین اے کے باو¿لرز نے وکٹ کے حصول کے لیے متعدد کوششیں کیں لیکن بابر اور اسد شفیق کے سامنے ان کی ایک نہ چلی۔دونوں کھلاڑیوں نے دن کے اختتام تک مزید کوئی وکٹ نہ گرنے دی اور چوتھی وکٹ کے لیے اب تک 276 رنز کی شراکت قائم کر چکے ہیں۔جب میچ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو پاکستان نے بابر اور اسد شفیق کی سنچریوں کی بدولت 3 وکٹوں کے نقصان پر 336 رنز بنائے تھے۔اسد شفیق 12 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے اب تک 119 رنز بنائے ہیں جبکہ بابر 24 چوکوں کی مدد سے 157 رنز پر کھیل رہے ہیں۔آسٹریلیا اے کی جانب سے ریلے میریڈتھ دو وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باو¿لر رہے جبکہ مائیکل نیسر نے ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 21 نومبر سے برسبین میں کھیلا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain