تازہ تر ین

’نواز شریف کو 15 روز پہلے چلے جانا چاہیے، حکومت نے تاخیری حربے اپنائے‘، احسن اقبال

لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو علاج کے لیے 15 روز پہلے ہی پاکستان سے چلے جانا چاہیے تھا، حکومت نے غیر ضروری اور غیر انسانی تاخیری حربے اپنائے۔ن لیگ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ’حکومتی مشیر کہتے پھررہے ہیں کہ نواز شریف جہاں جائیں گے عدالتی فیصلہ وہاں بھیجا جائے گا، کیا آج تک کسی نے یہ کہا ہے کہ ہمارا وزیراعظم جہاں جائے گا کیلی فورنیا کی عدالت کا فیصلہ وہاں بھیجیں گے؟‘
’جنرل جیلانی کے گھر کا سریا لگاتے لگاتے لوگ وزیر بن گئے، کسی کو نہیں چھوڑوں گا‘
مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ نواز شریف منگل کی صبح لندن روانہ ہوں گے، شہباز شریف کی عدم موجودگی میں پارٹی رہنماﺅں کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔لندن روانگی سے قبل شہباز شریف نے پارٹی رہنماﺅں کے ساتھ بڑی بیٹھک جمائی۔ اجلاس میں احسن اقبال، رانا تنویر حسین اور خواجہ آصف کو پارٹی اور پارلیمانی امور کی ذمہ دریاں سونپی گئیں۔اجلاس میں قیادت کی عدم موجودگی میں ملک بھر میں ورکرز کنونشن کرنے پر اتفاق ہوا۔اجلاس کے بعد احسن اقبال نے کہاکہ میاں نواز شریف صبح لندن روانہ ہو رہے ہیں، افسوس ہے کہ ان کی بیماری پر سیاست کی گئی اور ان کے علاج میں پندرہ دن کی تاخیر کی گئی۔احسن اقبال نے کہاکہ ن لیگ کل رہبر کمیٹی کے ہونے والے اجلاس میں شرکت کرے گی اور اپوزیشن کے اتحاد کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain