تازہ تر ین

سابق وزیراعظم نوازشریف علاج کے لیے لندن روانہ

لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف علاج کے لیے لاہور سے لندن روانہ ہوگئے۔میاں نوازشریف لاہور ائیرپورٹ جانے کے لیے سخت سیکیورٹی میں جاتی امرا سے روانہ ہوئے، اس موقع پر ان کی رہائش گاہ کے باہر موجود کارکنان نے نعرے بازی کی اور ان کی گاڑی پر پھول نچھاور کیے۔ائیرپورٹ پہنچنے پر نوازشریف کی روانگی کے لیے امیگریشن کی کارروائی مکمل کی گئی  جس کے بعد ان کا ائیرایمبولینس میں چیک اپ کیا گیا، چیک اپ کے وقت نواز شریف کے پلیٹیلیٹس کی تعداد 40 ہزار تھی۔روانگی کے وقت نوازشریف کے پلیٹیلیٹس کی تعداد 40 ہزار تھیچیک اپ کے بعد ائیرایمبولینس نے  تقریباً ساڑھے 10 بجے لاہور کے علامہ اقبال ائیرپورٹ سے اڑان بھری۔نوازشریف کے ہمراہ ان کے بھائی شہباز شریف اور ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان سمیت 7 افراد لندن روانہ ہوئے ہیں۔سابق وزیراعظم کو لے کر ائیر ایمبولینس پہلے قطر کے شہر دوحہ پہنچے گی جہاں ایک گھنٹہ 40 منٹ کے قیام ہوگا، ڈاکٹرز نوازشریف کا دوحہ میں لندن روانگی سے قبل طبی معائنہ کریں گے جس کے بعد انہیں لندن جانے کی اجازت دی جائے گی۔ذرائع کا کہناہےکہ لندن میں نوازشریف کے صاحبزادے حسن نواز کی رہائش گاہ پر سابق وزیراعظم کے لیے ایک کمرہ بک کرلیا گیا جہاں نوازشریف ابتدائی طور پر قیام کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain