تازہ تر ین

جے یو آئی کا ملک بھر سے دھرنے ختم کرنے ،پلان سی کا اعلان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علما اسلام(ف) نے اے اور بی کے بعد پلان سی کا بھی اعلان کردیا اور ملک بھر سے دھرنا اٹھانے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے
مطابق جے یو آئی(ف) نے پلان سی کے تحت ملک بھر کےاضلاع میں جلسے اور احتجاجی ریلیوں کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔اپوزیشن ی رہبرکمیٹی کے کنونیئر اکردرانی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئےملک بھرمیں احتجاجی دھرنے ختم کرکے سڑکیں کھولنےکااعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آج رات سےکارکن رہبرکمیٹی کی ہدایت پرسڑکیں کھول دیں، 4نکات کاحصول ہمارانصب العین ہے،حکومت بوکھلاہٹ کاشکارہے،عمران خان گھرجائیں گے۔اکرم درانی کا کہنا تھا کہ سڑکیں اورشاہراہیں بندنہ کی جائیں بلکہ ضلعی سطح پر جلسےہوں گے، رہبر کمیٹی کی تجویزہےفوری اےپی سی بلائی جائے جب کہ رہبرکمیٹی نےحکومت پردبابڑھانےکی پالیسی کودرست قراردیا ہے۔اکرم درانی کے بقول نوازشریف سےمتعلق عدلیہ کےفیصلےپرعمران خان بوکھلاگئے اب سڑکیں بندنہیں ہوں گی تمام اضلاع کی سطح پرمشترکہ جلسےہوں گے،الیکشن کمیشن کےممبران کی مشترکہ نامزدگی کی جائےگی۔واضح رہے کہ جمعیت علما اسلام(ف) کی حکومت مخالفت احتجاجی تحریک کے تحت 31 اکتوبر کو آزادی مارچ اسلام آباد میں داخل ہوا اور 14 روز تک دھرنا دیے رکھا۔اکرم درانی کا کہنا تھا کہ رہبر کمیٹی نے حکومت پر دبا بڑھانے کی پالیسی کو درست قرار دیا ہے، رہبر کمیٹی نے تجویز دی ہے کہ فوری طور پر اے پی سی بلائی جائے، کل پرسوں جلسوں کا پلان سامنے آئے گا، الیکشن کمیشن کے ممبران کو مشترکہ نامزدگی کی جائے گی، رہبر کمیٹی کل الیکشن کمیشن کے سامنے پی ٹی آئی غیرملکی فنڈنگ کیس کو سننے کے لیے احتجاج کرے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain