تازہ تر ین

لاہور میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی

لاہور (جنرل رپورٹر)محکمہ ماحولیات کی کارکردگی بے نقاب، باغوں کا شہر لاہور آلودگی میں دنیا بھر پر بازی لے گیا، ائیرکوالٹی انڈکس پر آلودگی کی شرح 276 ہو گئی۔لاہور میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا، فضائی آلودگی سے گلبرگ اور شادمان کا علاقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا، صبح کے اوقات میں بیدیاں، واہگہ بند روڈ کے اطراف میں آلودگی کے باعث حد نگاہ کم ہو گئی، لکشمی چوک 418، واہگہ 345، شادمان 307، گڑھی شاہو 363 اور خدا بخش کالونی میں 416 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ ماحولیات نے پنجاب کے 18 ریڈ زون اضلاع میں پرانی ٹیکنالوجی پر کام کرنے والے بھٹے اور فیکٹریاں بند کروادیں جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، بارش کا کوئی امکان نہیں۔دوسری جانب طبی ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوران سفر منہ کو ماسک سے ڈھانپ کر رکھیں جبکہ دن میں تین سے چار بار پانی سے آنکھیں اور منہ دھوئیں اور پانی کا زیادہ استعمال کریں۔ پنجاب اسمبلی وچیئرنگ کراس پر 418 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ایئرپورٹ و گردو نواح میں فضائی آلودگی کا تناسب 416 ہو گیا۔ شملہ پہاڑی 352 اپر مال پر 348 اے کیو آئی ریکارڈ جبکہ اپر مال 190، پنجاب اسمبلی 203، ڈی ایچ اے میں 206 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔ امریکی خلائی اداراہ ناسا کی جانب سے جاری کردہ سیٹلائٹ تصاویر نے جنوبی ایشیاءمیں آلودگی کا باعث بننے والے بھارت کو ایک بار پھر بے نقاب کر دیا۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ بارش کا کوئی امکان نہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain