تازہ تر ین

وزیر اعظم آئے روز بجلی ،گیس کی بڑھتی قیمتیں روکیں،انکے حامی پریشان ہیں،ضیاءشاہد

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما شوکت بسرا نے کہا ہے کہ حکومت کے لئے سب سے بڑا چیلنج معیشت کا ہے، وزراءکو غیر سنجیدہ بیانات سے گریز کرنا چاہئے، وزیراعظم کی ساری توجہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے پر ہے ملک کا بیڑا غرق کرنے میں 70 سال لگ گئے، قرضوں کے پہاڑ کھڑے کر دیئے گئے ادارے برباد کئے گئے، ہم نے حکومت ان حالات میں سنبھالی جب ملک ڈیفالٹ کی جانب بڑھ رہا ہے۔ قرض لیا جائے تو سخت فیصلے کرنا ہی پڑے ہیں عوام کو براہ راست کوئی ریلیف نہیں مل سکا تاہم معاشی بہتری ہو رہی ہے برآمدات بڑھی ہیں کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ سرپلس ہوا ہے۔پچھلے ادوار میں کمیشن کیلئے مہنگی بجلی بنائی گئی جس کو بھگت رہے ہیں۔ سیاستدان ارب پتی ہو گئے اور ملک اربوں کا مقروض ہو گیا۔ سموگ کے مسئلہ پر کام کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ نے آج بھی اجلاس بلایا اہم فیصلے کئے گئے ذمہ داریاں سونپی گئیں۔ مہنگائی پر قابو پانے کیلئے اقدامات جاری ہیں، منافع خوروں کو شکنجے میں لائیں گے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain