تازہ تر ین

پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، پارٹی فنڈنگ کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا فیصلہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پارٹی فنڈنگ کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی اپوزیشن کی درخواست منظور کرلی۔ 26 نومبر سے پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس کی کارروائی روزانہ کی بنیاد پر چلے گی۔ رہبر کمیٹی کی درخواست پر الیکشن کمیشن کے رکن پنجاب اور خیبر پختونخواہ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ سکروٹنی کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر تحریک انصاف پارٹی فنڈنگ کیس کی کارروائی چلائے اور جلد از جلد معاملے کو نمٹایا جائے۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن سماعت کیلئے پہلے ہی 26 نومبر کی تاریخ مقرر کر چکا ہے، 26 نومبر سے کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہو گی، الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف سے 18 ایسے اکاؤنٹس پر جواب مانگ رکھا ہے جو سالانہ گوشوراروں میں ظاہر نہیں کیئے گئے تھے۔رہبر کمیٹی کی جانب سے الیکشن کمیشن میں بدھ کے روز درخواست دائر کی گئی تھی کہ الیکشن کمیشن کے غیر فعال ہونے سے قبل تحریک انصاف پارٹی فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنایا جائے اور اس مقصد کیلئے روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جائے۔ دوسری جانب تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے کہ سکروٹنی کمیٹی کو کام سے روکا جائے۔ خیال رہے اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس کی روازنہ کی بنیاد پر سماعت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا غیر ملکی فنڈنگ کیس پانچ برس سے چل رہا ہے، تمام دستاویزات موجود ہیں، فیصلہ آئے گا تو حکومت اور پارٹی ختم ہو جائے گی۔اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے ممبر اکرم درانی کا کہنا تھا کیس میں تاخیر ملک کیلئے نقصان دہ ہے۔ غیر ملکی فنڈنگ سے متعلق کیس جلد نمٹایا جائے۔ تمام سیاسی جماعتوں کا مطالبہ ہے کیس کی روزانہ سماعت ہو، چیف الیکشن کمشنر کو تحریری یادداشت بھی پیش کریں گے۔یئر بخاری نے کہا گزشتہ 5 سال سے غیرملکی فنڈنگ کیس زیر التوا ہے، پی ٹی آئی بنانے میں جن کا کردار تھا یہ کیس انہوں نے دائر کیا، اگر آپ چور نہیں تو پھر تلاشی دینے میں کیا حرج ہے ؟ لوگوں کی تلاشی کا مطالبہ کرتے ہیں، جب اپنی تلاشی کی بات آئے تو اجتناب کرتے ہی


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain