تازہ تر ین

آرمی چیف کی ایف 16 لڑاکا طیارے میں پرواز

سرگودھا (ویب ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مصحف ائیر بیس سرگودھا کا دورہ کیا اور ایف 16 طیارے میں بیٹھ کر جنگی کارروائی کے فرضی مشن کی مشق میں حصہ لیا۔ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (ڈی جی آئی ایس پی آر) میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مصحف ائیر بیس سرگودھا کا دورہ کیا جہاں چیف آف ائیر اسٹاف، ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ان کا استقبال کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فضائی جنگ کی تاریخ میں مصحف ائیر بیس اور اس کے اسکواڈرنز کے بہادر شاہینوں نے اہم کردار ادا کیا ہے اور ان کی مہارت، صلاحیت اور روایات قابل فخر ہیں۔مصحف ائیر بیس کے دورے کے موقع پر آرمی چیف کو ایک اسکواڈرن لے جایا گیا جہاں وہ لڑاکا طیارے ایف 16 میں بیٹھے جب کہ ائیر چیف مارشل خود جہاز اڑانے کے لیے دوسرے ایف 16 میں موجود تھے، پھر دونوں طیاروں نے فرضی جنگی کارروائی کے مشن میں حصہ لیا۔اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان ائیر فورس کی لگن اور پروفیشنلزم کی تعریف کی اور قوم کے لیے ان کی بے مثال خدمات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔آرمی چیف نے ائیر چیف مارشل کی قائدانہ صلاحیتوں کو بھی سراہا اور فورسز کے درمیان ہم آہنگی اور مطابقت کو کامیاب آپریشنز کے لیے ضروری قرار دیا۔ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے بھی آرمی چیف کے دورے پر ان کا شکریہ ا دا کیا، اس موقع پردونوں سربراہان کی جانب سے فورسز کے درمیان آپریشنز اور تربیتی امور میں رابطوں کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain