تازہ تر ین

حکمرانوں کی کشتی ڈوبنے کے قریب پہنچ گئی: مولانافضل الرحمان

ویب ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی-ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آئین کی حکمرانی کے لیے جو قدم اٹھایا وہ منزل پر پہنچ رہا ہے اور حکمرانوں کی کشتی ڈوبنے کے قریب پہنچ گئی ہے۔پشاور میں متحدہ اپوزیشن کے جلسے سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مہنگائی نے لوگوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے، پورا ملک اور عوام اضطراب کا شکار ہیں اورخاص طور پر نوجوان مستقبل کے بارے میں اضطراب میں ہیں، ایک کروڑ نوکریوں کی نوید دی گئی لیکن 25 لاکھ نوجوانوں کو بیروزگار کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئین کی حکمرانی کے لیے جو قدم اٹھایا وہ منزل پر پہنچ رہا ہے، حکمرانوں کی کشتی ڈوبنے کے قریب پہنچ گئی ہے، گھبرانے کی ضرورت نہ?ں، تحریک کو اور آگے بڑھانا ہے، ایسی ناجائز حکمرانی کو نہ تسلیم کرتے ہیں نہ اسے چلنے دیں گے۔مولانا فضل الرحمان نے پشاور میٹرو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی آر ٹی کے ایک کلو میٹر کی لاگت ڈھائی ارب روپے ہے، پشاور کا بی آر ٹی گواہ ہے کہ پورے ملک کو کھنڈر بنادیا گیا، پشاورکھنڈر ہوگیاہے اور یہ کہتےہیں کہ پشاور سے جیتے، اسے دھاندلی کہتے ہیں، پشاور کھنڈر بن گیا تو شہری پی ٹی آئی کو کیوں ووٹ دیتے؟ ان کا کہنا تھا کہ اس ناجائز حکومت سے جان چھڑائیں گے، ہم نے ان حکمرانوں کی گردن سے تکبر کا سریا نکال دیا ہے، حکومت نے گزشتہ تمام حکومتوں سے زیادہ قرضے ایک سال کے دوران لیے، ایشیائی ترقیاتی بینک سے قرضے لیے جا رہے ہیں۔سربراہ جے یو آئی کا بلین ٹری منصوبے پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ تم نے کہا ایک ارب درخت لگائے ہیں، دکھائیں ایک ارب درخت کہاں ہیں؟ تم نے 80 کروڑ درختوں کا پیسا کہاں خرچ کیا، اس کا حساب لیا جائے گا، اس طرح کی کرپٹ حکومت شاید زندگی میں نہ آئی ہو۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا قرضوں پر بنائے گئے کمیشن پر کہنا تھا کہ تم نے پچھلی حکومت کے قرضوں پر کمیشن بنایا اس کا کیا ہوا؟ کمیشن نے بتایا کہ ماضی کی حکومتوں کا پیسا صحیح جگہ لگایا۔ خیال رہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) نے حکومت کے خلاف آزادی مارچ 27 اکتوبر کو شروع کیا تھا اور مارچ کے شرکاءنے 31 اکتوبر سے اسلام آباد میں دھرنا شروع کیا تھا 13 نومبر تک جاری رہا تھا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain