تازہ تر ین

ملک سے روزگار کیلئے سعودیہ اور امارات جانے والوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

لاہور (ویب ڈیسک)ایک سال کے دوران پاکستان سے روزگار کے لیے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات جانے والے افراد کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔وزارت سمندر پار پاکستانیز کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے 10 ماہ میں 2 لاکھ 58 ہزار 215 افراد روزگار کی تلاش میں سعودی عرب گئے جبکہ اسی عرصے میں ایک لاکھ 76 ہزار 947 افراد متحدہ عرب امارات گئے۔بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے بتایا کہ سعودی عرب جانے والوں کی یہ تعداد گزشتہ سال کے انہی مہینوں میں 84 ہزار تھی اور یہ ریکارڈ 207 فیصد اضافہ ہے۔وزرات اوورسیز کے مطابق اس سال عمان نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد 23998 تھی جو کہ پچھلے سال سے 5.8 فیصد زیادہ ہے۔اس حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سید زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی خیر سگالی کا شکریہ کہ میری وزارت سعودی عرب کو افرادی قوت کی برآمد میں 207 فیصد اضافے کے قابل ہوئی۔قبل ازیں 21 اکتوبر کو وزرات اوورسیز پاکستانیز نے رپورٹ جاری کی تھی جس کے مطابق رواں سال کے پہلے 9 ماہ میں 5 لاکھ 29 ہزار 430 افراد کو بیرون ملک ملازمت کیلئے رجسٹر کیا گیا تھا۔رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی تعداد میں اضافہ خلیجی ممالک سے معاہدوں اور حکومتی اقدامات کے باعث ہوا، وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کے دور میں 12 ماہ میں 4 لاکھ 64 ہزار 568 افراد کو بیرون ملک روزگار ملا۔خیال رہے کہ وزیراعظم کے قریبی دوست سید ذوالفقار عباس بخاری (زلفی بخاری) معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی ہیں جنہیں 18 ستمبر 2018 کو یہ عہدہ دیا گیا تھا۔وزیراعظم عمران خان نے انتخابی جلسوں میں ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر بناکر دینے کا اعلان کیا تھا اور یہ تحریک انصاف کے منشور میں بھی شامل تھا۔کئی وفاقی وزراءبھی ٹی وی پروگرامز میں ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر دینے اعلان پر عمل درآمد سے متعلق بات کرچکے ہیں تاہم گزشتہ دنوں وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا تھا کہ اِس بات پر زور ہے کہ حکومت نوکریاں دے لیکن لوگوں کے ذہنوں میں ڈالنا بہت ضروری ہے کہ نوکریوں کیلئے حکومت کی طرف نہیں دیکھا جاسکتا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain