تازہ تر ین

وزیراعظم سعودی عرب سے وطن واپس پہنچ گئے، کل تین ملکی دورے پر روانہ ہوں گے

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے ایک روزہ دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں اور اب کل تین ملکی دورے پر روانہ ہوں گے۔ترجمان وزیراعظم ہاو¿س کے مطابق وزیراعظم کل سے 3 ممالک کے دورے پر روانہ ہوں گے جس کا آغاز وہ بحرین سے کریں گے۔ وزیراعظم کے ساتھ وفاقی وزراءاور اعلیٰ حکومتی وفد بھی بحرین جائے گا۔ترجمان کے مطابق وزیراعظم سب سے پہلے 16 دسمبر کو امیر بحرین حماد بن عیسیٰ الخلیفہ کی دعوت پر بحرین پہنچیں گے جہاں وزیراعظم بحرین کے قومی دن کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔وزیراعظم عمران خان کو بحرین کے اعلیٰ سول ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔بحرین میں وزیراعظم عمران خان حماد بن عیسیٰ ال خلیفہ اور ولی عہد سلمان بن حماد ال خلیفہ سے ون آن ون ملاقات بھی کریں گے۔ترجمان نے بتایا کہ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی امور سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بحرین کے باہمی اعتماد، عقائد اور ثقافت پر مبنی قریبی ہم آہنگی کے تعلقات ہیں، اس کے علاوہ اقوام متحدہ، او آئی سی اور جی سی سی سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان اور بحرین کا قریبی رابطہ ہے۔ ترجمان کا بتانا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ بحرین سے باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا جب کہ بحرین کی سماجی و معاشی ترقی میں ایک لاکھ سے زائد پاکستانی تارکین وطن بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان 17 دسمبر کو سوئٹزر لینڈ جائیں گے جہاں وہ جینیوا میں پناہ گزینوں کے متعلق عالمی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔بعدازاں وزیراعظم عمران خان 19 دسمبر کو 3 روزہ دورے پر ملائشیا جائیں گے جس کے بعد وہ 21 دسمبر کو وطن واپس پہنچیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain