تازہ تر ین

اپوزیشن نے نیب آرڈنینس کو این آر او کی ماں قرار دیدیا

اسلام آباد، لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی نے قومی احتساب بیورو (نیب) ترمیمی آرڈیننس کو مدر آف قومی مفاہمتی آرڈیننس (این آر او)قرار دے دیا۔ دوسری جانب اس حوالے سے پی پی رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ جب آصف زرداری نے کہاکہ نیب اور معیشت ساتھ نہیں چل سکتے تو کہا گیا ہم این آر او مانگتے ہیں لیکن اب نیب آرڈیننس لاکر حکومت نے اپنے ساتھیوں کو این آر او پلس دے دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنےساتھیوں کو بچانے کے لیے نیب میں ترامیم متعارف کرائیں، نیب اب صرف 2 سیاسی جماعتوں کا احتساب کرسکے گی۔پی پی رہنما کا کہنا تھاکہ یوٹرن کی حد ہوگئی، عمران خان کا فائنل یوٹرن نزدیک ہے، یہ ان کی سیاست کا آخری یوٹرن ہوگا، جب سلیکٹڈ کی ضرورت ختم ہوجاتی ہے تو انہیں یوٹرن دے دیا جاتاہے۔یاد رہے کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے نفاذ کے بعد محکمانہ نقائص پر سرکاری ملازمین کے خلاف نیب کارروائی نہیں کرے گا جب کہ ترمیمی آرڈیننس سے ٹیکس اور اسٹاک ایکسچینج سے متعلق معاملات میں بھی نیب کا دائرہ اختیار ختم ہوجائے گا۔ مصطفی نواز کھوکھر اور چودھری منظور نے کہا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس این آراو ہے یا این آراو پلس ہے جب کہ نیب آرڈیننس کے حوالے سے عدالت میں نہیں جانا چاہتے، پارلیمنٹ میں بات کریں گے۔ہم سیکورٹی کے حوالے سے پولیس کے شکر گزار ہیں، یہ خود جلسے کریں تو ٹھیک ،اپوزیشن کو اجازت نہیں، اب ہم پنجاب کے آٹھ سے دس اضلاع تک جلسے کریں گے، ہم نے پہلا فیز کارساز سے شروع کیا تھا، اب ہم نے دوسرا فیز لیاقت باغ سے شروع کیا ہے۔ نیب آرڈیننس میں اصلاحات کی بات کی تو کہا گیا این آر او مانگ رہے ہیں۔ اب مالم جبہ اور بی آر ٹی میں اپنے لوگوں کو بچانے کیلئے نیب آرڈیننس لایا گیا۔ نیب کے ذریعے صرف اپوزیشن جماعتوں کا احتساب ہو رہا ہے۔حکومت کی گھبراہٹ اور عمران خان کے جھوٹ بے نقاب ہو رہے ہیں۔ ہم ہر معاملہ عدالت میں نہیں لے جانا چاہتے۔ نیب آرڈیننس پر پارلیمنٹ میں بات کریں گے جبکہ نیب آرڈیننس عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔پاکستان مسلم لیگ(ن)نے بھی وزیراعظم کا نیب آرڈیننس مسترد کر دیا۔ ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کی عوام کے لیے بڑی خبر ہے کہ عمران خان اپنی حکومت کے ہر منصوبے کی انکوائری روکنے کے لیے نیب آرڈیننس لا رہے ہیں، سلیکٹڈ حکومت کا نیب آرڈیننس اپنی کرپٹ حکومت اور دوستوں کو این آر او دینے کی سازش ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف نے جھوٹے الزامات کے باوجود سپریم کورٹ کو خط لکھ کر اپنے آپ کو احتساب کے لیے پیش کیا۔مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا کہ اگر چوری نہیں کی تو اپنی حکومت کے کرپشن میں ڈوبے منصوبوں کی نیب انکوائری بند کرنے کے لیے آرڈیننس کیوں لا رہے ہیں؟ جنہوں نے چوری نہیں کی ہوتی وہ اپنے آپ کو نواز شریف، شہباز شریف اور مسلم لیگ(ن)کی طرح خود احتساب کے لیے پیش کرتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain