تازہ تر ین

ایران: جنرل قاسم سلیمانی کی تدفین کےدوران بھگدڑ، 40 افراد ہلاک

ایران (ویب ڈیسک)امریکی حملے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے جنرل قاسم سلیمانی کی ایرانی علاقے کرمان میں تدفین کے دوران بھگدڑ کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 48 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔امریکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے نے بتایا کہ جنرل قاسم سلیمانی کے آبائی علاقے کرمان میں جلوس کے درمیان بھگدڑ مچ گئی تھی۔ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے نے اپنی آن لائن رپورٹ میں ہلاکتوں کی تعداد بتائی تاہم انہوں نے معلومات کے ذرائع سے متعلق کچھ نہیں بتایا۔قبل ازیں ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے ایرانی کی ایمرجنسی میڈیکل سروسز کے سربراہ پیرحسین کولیوند نے تدفین کے دوران بھگدڑ مچنے کی تصدیق کی تھی۔انہوں نے کہا کہ ’ بدقسمتی سے بھگدڑ کے نتیجے میں تدفین کے دوران ہمارے کچھ ہم وطن زخمی جبکہ کچھ ہلاک ہوگئے ہیں“۔مذکورہ واقعہ پیش آنے سے قبل قاسم سلیمانی کے آبائی علاقے کرمان کی تدفین میں شریک لاکھوں افراد سے خطاب میں ایران کے پاسداران انقلاب کے سربراہ حسین سلامی نے کہا تھا کہ ہم ایک سخت انتقام لیں گے۔اس دوران قاسم سلیمانی کی تدفین میں شریک افراد نے امریکا مردہ باد کے نعرے لگائے اور ایرانی پرچم بھی لہرائے۔قبل ازیں ایرانی فوجی کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کا جسدِ خاکی تدفین کے لیے ان کے آبائی شہر کرمان پہنچایا گیا تھا۔گزشتہ روز ایران کے دارالحکومت تہران میں جنرل قاسم سلیمانی کی نمازِ جنازہ میں 10 لاکھ سے زائد افراد شریک ہوئے تھے۔خیال رہے کہ 3 جنوری کو عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایئرپورٹ کے نزدیک امریکی فضائی حملے میں پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی ہلاک ہوگئے تھے۔بعدازاں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد ان کے نائب اسمٰعیل قاآنی کو پاسداران انقلاب کی قدس فورس کا سربراہ مقرر کردیا تھا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain