تازہ تر ین

نوشہرہ میں 7 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل

نوشہرہ (ویب ڈیسک)نوشہرہ میں سات سال کی بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق بچی کی لاش کھیت کے قریب ٹینک سے ملی۔ علاقہ مکینوں بچی کے ساتھ زیادتی کے الزام میں دو ملزمان کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور بچی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں تفتیش کو آگے بڑھائیں گے۔آئی جی خیبر پختونخوا ثنائ اللہ عباسی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ صوبے میں وکٹم سپورٹ پروگرام شروع کر رہے ہیں، پروگرام کے لیے پشاور، چارسدہ، مردان اور ابیٹ آباد میں لیڈی پولیس آفیسرز کا انتخاب کیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain