تازہ تر ین

پاکستان سپر لیگ کیلئے 10لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم کا اعلان

لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان سپر لیگ2020 کے لیے 10لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم کا اعلان کردیا گیا ہے اور ایونٹ کی فاتح ٹیم کو خوبصورت ٹرافی کے ہمراہ 5لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم بھی دی جائے گی۔پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کے لیے انعامی رقم کی مالیت کا اعلان کردیا گیا ہے اور لیگ کے دوران مجموعی طور پر 10لاکھ ڈالرز(15کروڑ روپے سے زائد) کی انعامی رقم تقسیم کی جائے گی۔ایونٹ کی فاتح ٹیم کو 5لاکھ امریکی ڈالرز کے ساتھ ساتھ رنر اپ کو بھی دو لاکھ امریکی ڈالر کی انعامی رقم دی جائے گی۔اس کے علاوہ ایونٹ کے دوران ہر میچ کے بہترین کھلاڑی کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا جائے گا اور ایونٹ میں کھیلے جانے والے 34 میچز میں ہر میچ کے مین آف دی میچ کو ساڑھے 4ہزار امریکی ڈالرز کا انعام دیا جائے گا۔ایونٹ کے بہترین کھلاڑی، بہترین بلے باز، بہترین باو¿لر اور اسپرٹ آف کرکٹ کا ایوارڈ جیتنے والوں میں 80ہزار ڈالر کی رقم برابری کی بنیاد پر تقسیم کی جائے گی۔باقی ماندہ انعامی رقم ٹورنامنٹ کے دوران بہترین کیچ، بہترین رن آﺅٹ اور سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑیوں کے لیے مقررہ انعامات کی مد میں تقسیم کی جائے گی۔34 میچز پر مشتمل 32 روز تک منعقد ہونے والا ایونٹ پاکستان سپر لیگ ایشیا کپ 2008 کے بعد پاکستان میں کرکٹ کا سب سے بڑا میلہ ہے۔12 سال قبل 3 ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک کے علاوہ متحدہ عرب امارات اور ہانگ کانگ کی ٹیموں پر مشتمل ایونٹ لاہور اور کراچی میں کھیلا گیا تھا۔پاکستان اس سے قبل 1987 اور 1996 کے ورلڈ کپ کی میزبانی بھی کر چکا ہے۔ورلڈ کپ 1987 میں پاکستان نے 7 مختلف مقامات پر 10 میچوں کی میزبانی کی تھی جبکہ 1996 میں 6 مختلف مقامات پر 16میچوں کی میزبانی کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 ملک کے 4 مختلف شہروں میں کھیلا جائے گا اور ایونٹ کے 9 میچز کراچی، 14 لاہور، 8 راولپنڈی اور 3 ملتان میں کھیلے جائیں گے۔ایونٹ کا افتتاحی میچ 20 فروری کو دفاعی چیمپیئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور 8 مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین کھیلا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain